Jasarat News:
2025-11-16@00:06:10 GMT

تلہار کلائمنٹ ایکشن موومنٹ کے تحت شجرکار مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار کلایمیٹ ایکشن موومنٹ اور فروٹ فار لائف تنظیم کی جانب سے ایک شخص ایک درخت کے عنوان سے تحصیل تلہار کی یونین کونسل راجوخانانی میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں 6500 سے زائد پودے شرکاء میں مفت تقیسم کیے گیے جبکہ شجرکاری مہم میں شامل نوجوان رضاکاروں کو تعارفی اسناد بھی دیں گئیں۔تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور اس کے منفی اثرات سے اس وقت سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہورہا ہے جس کی وجہ سے طوفان ،سیلاب، خشک سالی، لینڈ سلائیڈنگ اور زلزلے کے جھٹکے آنا اب معمول کی بات بن گئی ہے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے جس لیے مناسب منصوبہ بندی کرنا انتہائی ضروری ہے اگر ملک کو آلودگی سے پاک کرنا ہے تو اس کے لیے بڑے پیمانے پر پورے ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز کرنا ہوگا ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز تحصیل تلہار کی یونین کونسل راجوخانانی میں کلایمیٹ ایکشن موومنٹ اور فروٹ فار لائف کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اس مہم کے آغاز کے لیے راجوخانانی ماتلی شاہراہ پر ایک کیمپ لگایا گیا جس میں انار، امرود ، نیم، جامن، کیکر، سمیت دیگر اقسام کے 6500سے زائد پودے رکھے گیے ۔تقریب میں بڑی تعداد میں شہریوں کے علاوہ سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت جبکہ تقریب میں تلہار یونین آف جرنلسٹ کے صدر امان اللہ نظامانی، سینئر صحافی امداد باغی، ڈاکٹر وینود کمار سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شجرکاری مہم مہم کا

پڑھیں:

علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت کا ایکشن، جائیدادوں کی چھان بین شروع

پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پنجاب بھر میں علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تفصیلی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علیمہ خانم کے نام تمام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی زمینوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔
بورڈ کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام ریکارڈ اور معلومات بعد ازاں اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد جائیدادوں کی ملکیت اور ان کے قانونی پہلوؤں کی مکمل چھان بین کرنا بتایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی سے بچنے کیلیے اینٹی اسموگ کینزکا آغاز کردیا
  • نومولود بچی کے انتقال پر سیل کیے گئے اسپتال کے کھلنے پر دوبارہ ایکشن
  • عوامی ایکشن کمیٹی کا سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت کا ایکشن، جائیدادوں کی چھان بین شروع
  • عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت ان ایکشن 
  • لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت
  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرصحت
  • لاہورمیں اسموگ کے خأتمے کے لیے کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
  • سوڈان اور گریٹر اسرائیل کا منصوبہ