علامہ سید ہاشم رضا مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ خیبر پختونخوا کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبۂ دینیہ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ علمی و فکری نشست ایمان افروز اور روحانی فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے قومی مرکزی کچہ پکہ میں مجلسِ علماء مکتبِ اہل بیتؑ خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام پُرمعارف اور روحانی علمی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، یہ سعادت مولانا سید شمیم حسین نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض مولانا تطہیر حسین اور مولانا شفاعت حسین نے انجام دیے۔ مہمانِ خصوصی میں سید نعیم الحسن نقوی تھے، جبکہ مقررین میں مولانا اقبال بہشتی، مولانا احسان اللہ محسنی اور مولانا سید اعوان علی شاہ تھے۔ تمام مقررین نے اپنے مدلل و پُراثر خطابات میں اخر الزمان، علائمِ ظہور اور مقام و عظمتِ شہداء جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم رضا کو مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ خیبر پختونخوا کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ، طلبۂ دینیہ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ علمی و فکری نشست ایمان افروز اور روحانی فضا میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی
پشاور:آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔
وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔
اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنا مؤقف واضح کیا، مگر بظاہر وہ بھی بےاختیار نظر آتے ہیں۔
اے این پی رہنما انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ ہائبرڈ ریجیم کے پارٹنرز نے وزیراعلیٰ کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے، وہ آئی جی کے سامنے بے بس ہیں، اے این پی آج پارٹی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کے لیے نیا لائحہ عمل طے کرے گی۔