وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے، صوبہ برباد کردیا، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کو ان کا اندرونی مسئلہ قرار دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں علامہ ناصر عباس یا محمود اچکزئی کی نامزدگی کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ آپ تبصرہ کرسکتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں کوئی اہل نہیں تھا یا ان کے اپنے لوگوں پر ان کے لیڈر کا اعتماد نہیں تھا لیکن محمود اچکزئی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پی ٹی آئی کا اندرونی مسئلہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے بارے میں کہا کہ ان کو ایک دن بھی اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے کیوں کہ انہوں نے صوبے کو تباہ کردیا ہے، ان کی وجہ سے صوبے کے مفادات کو نقصان ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن رہنما پی ٹی آئی قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن رہنما پی ٹی ا ئی قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر دیا گیا: سلمان اکرم راجا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود اچکزئی کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے، جب کہ سینیٹ میں علامہ ناصر عباس اپوزیشن بینچز کی قیادت کریں گے، قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر جلد اپوزیشن لیڈر کے کاغذات اسپیکر کے پاس جمع کرائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل ہماری پارلیمانی سیاست کا نیا دن طلوع ہوگا، یہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایک دانشمندانہ اور سیاسی طور پر اہم فیصلہ ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رول 39 کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے اس ضمن میں قرارداد پر دستخط بھی کردیے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی دونوں ناموں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے واضح ہدایات موصول ہوئیں، جس کے بعد مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا۔