قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا ولیمہ، محسن نقوی سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسپنر ابرار احمد کے ولیمہ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں کرکٹ اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر سمیت دیگر نمایاں کرکٹرز، کرکٹ منتظمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: چاولوں سے بھری پلیٹ کے ساتھ 7 اپ، فاسٹ بولر نسیم شاہ پر کڑی تنقید
ابرار احمد کی شادی کی اس تقریب کو کرکٹ حلقوں میں خاصی پذیرائی ملی، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے انہیں ازدواجی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں سے نوازا۔
دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جن کی شادی کی تقریب میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت کئی معروف قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک
ان کی شادی میں نسیم شاہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں نسیم شاہ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا لیکن چاولوں سے بھری پلیٹ اور ساتھ میں سیون اپ کی بوتل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور انہوں نے کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے اور وہ یہ سب کھا پی رہے ہیں، انہٰں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابرار احمد ابرار احمد شادی محسن نقوی نسیم شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نسیم شاہ نسیم شاہ ٹیم کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
— فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برما کے مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے تو سعودی عرب کے سفیر نے مسئلے کےحل میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس ضمن میں باضابطہ معاہدے پر اگلے ہفتے سعودی عرب میں دستخط کیے جائیں گے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے عوام کے ساتھ گہرے تعلقات پر فخر ہے۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے، دورانِ ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔