البانیا: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترانا (انٹرنیشنل ڈیسک) البانیا کی عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک اور 2افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران مدعا علیہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 30 سالہ مشتبہ شخص موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے عدالت میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔ یاد رہے کہ پیر کے روز بھارتی سپریم کورٹ میں ایک معمر شخص نے دورانِ سماعت بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی کو جوتا دے ماراتھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت میں
پڑھیں:
فلپائن: گزشتہ ہفتے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق پچھلے ہفتے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سے 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 30 ستمبر کے بعد 8 ہزار 298 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی شدت 1.0 سے 5.1 کے درمیان تھی۔ گزشتہ ہفتے فلپائن کے صوبہ سیبو کو لرزا دینے والے طاقتور زلزلے کے باعث 72 افراد ہلاک اور تقریباً 40 ہزار مکانات تباہ ہو گئے تھے۔ زلزلے میں 294 افراد زخمی ہوئے، جب کہ مقامی انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ زلزلے کے بعد سیبو کو آفت زدہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے۔