توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراھیم حیدری سمیت 6 افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) سندھ ہائیکورٹ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازعے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کرتے ہوئے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیاہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازعے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ٹائون کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع حل کے لئے وزیر اعلی سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لئے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنادی ہے۔عدالتی احکامات کے برخلاف ٹی ایم سی ابراہیم حیدری غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کررہا ہے۔
ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کردیا ہے۔
معطل افسران میں ٹائون میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر ٹیکس، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیکس افسر اور کنٹریکٹر شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک توہین عدالت کے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ایم سی ابراہیم حیدری توہین عدالت کی درخواست ٹیکس وصولی
پڑھیں:
ہائیکورٹ نے4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی انجینئر محمد علی مرزا کے بارے میں رائے معطل کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے کہ آیا صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی شخص یا ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کرسکتا ہے یا نہیں۔عدالت نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے ، پولیس یا دیگر اداروں کو رائے دے سکتی ہے؟عدالت نے کیس کی سماعت 4 دسمبر 2025 تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت تک انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل رہےگی اور کسی عدالتی فورم یا انویسٹی گیشن میں اس کا حوالہ نہیں دیا جاسکتا۔