2025-11-21@21:46:08 GMT
تلاش کی گنتی: 55272
«ملاح برادری»:
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ڈی آر او کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان کو آگاہ کیا گیا کہ انہوں نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ نوٹس میں واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کو کل ڈی آر او کے دفتر میں حاضری دینا ہوگی اور وہ تمام قانونی...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق آئین کے آرٹیکل 220 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کے مطابق جاری کیا گیا ہے جو قومی و صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نافذ ہوگا۔ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا کہ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار آرٹیکل 245 کے تحت اپنے مقررہ کردار کے مطابق فرائض انجام دیں، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک محفوظ رسائی فراہم کرنا، پولیس پہلے رسپانڈر، سول آرمڈ فورسز دوسرے رسپانڈر (اسٹینڈ بائی) اور پاک فوج تیسرے رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی۔ فورسزکو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا تاریخی اجتماع آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے ۔ یہ اجتماع نہ صرف یہ کہ اجتماع عام کی تاریخ کا تسلسل ہے بلکہ اس اجتماع کو ’’بدل دو نظام‘‘ کا عنوان دے کر مولانا مودودیؒ کی انقلابی فکر سے بھی مربوط کردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس وقت برصغیر میں وطن پرستی کی لہر آئی ہوئی تھی مولانا مودودیؒ نے اسلام مرکز تحریک برپا کرکے پورے منظر نامے کو بدل دیا۔ جماعت اسلامی خطے کی واحد اسلامی تحریک اور سیاسی پارٹی ہے جس کے کارکنان اور پورا نظم اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پاکستان، بھارت، مقبوضہ اور آزاد کشمیر اور...
مجلس میں مصائب و فضائل حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا پڑھے گئے اور نوحہ ماتم داری کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ کی پہلی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی حاضری تھران، ایام فاطمیہؑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا تاریخی اجتماع آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے ۔ یہ اجتماع نہ صرف یہ کہ اجتماع عام کی تاریخ کا تسلسل ہے بلکہ اس اجتماع کو ’’بدل دو نظام‘‘ کا عنوان دے کر مولانا مودودیؒ کی انقلابی فکر سے بھی مربوط کردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس وقت برصغیر میں وطن پرستی کی لہر آئی ہوئی تھی مولانا مودودیؒ نے اسلام مرکز تحریک برپا کرکے پورے منظر نامے کو بدل دیا۔ جماعت اسلامی خطے کی واحد اسلامی تحریک اور سیاسی پارٹی ہے جس کے کارکنان اور پورا نظم اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ پاکستان، بھارت، مقبوضہ اور آزاد کشمیر اور...
الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعینات ہوگی۔بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی فراہم کریں گی۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ہر افسر وہ اختیارات استعمال کرے گا جو الیکشن کمیشن نے تفویض کیے ہیں، ڈی آر او، آر او اور پولنگ اسٹاف کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(نمائندہ جسارت) شہید اللہ بخش سومرو (سیبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز، جامشورو کی سنڈیکیٹ کے (6)چھٹے اِجلا س کااِنعقا د وائس چانسلر سیبس یونیورسٹی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹوکی زیرِ صدارت کیا گیا۔جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کے نامزد ممبر سلیمان احمد، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ، زین العابدین، سندھ ایچ اِی ِسی کی نامزد اْمیدوار ندیرہ پنجوانی، نامزد اْمیدواران مظہر ماروی، سمیرہ راجہ، فریال سکندر، قائم مقام رجسٹرار محمد سلیمان بھٹو، ڈائریکٹر فنانس عمران نور، منتخب اراکین فضل الٰہی خان، عظمیٰ آریسر، چندر کمار، اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے فہد شمس نظامانی نے شرکت کی۔اِجلاس کے دوران، سنڈیکیٹ نے 29 مئی 2025کو ہونے والے اپنے 5ویں اِجلاس کے منٹس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کینیڈا میں 50 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی توثیق کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی حکومتوں کے درمیان سرمایہ کاری فریم ورک کے آغاز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت امارات کینیڈا کے متعدد اہم اور سٹریٹجک شعبوں میں 50 ارب امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کرے گا۔ اس موقع پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی، وزیرِ سرمایہ کاری محمد حسن السویدی اور دونوں ممالک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت امارات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے سنٹرل جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 افراد ہلاک اور 18 لاپتا ہوگئے۔ ضلع پانداناروم کے گاؤں پانداناروم میں طوفانی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی،جس سے 48 مکانات مکمل طور پر تباہ یا منہدم ہوئے جبکہ 195 کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد 934 رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس، فوج، پولیس، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروںکے 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے اسلامی بینکاری خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت ملک بھر میں ذمہ دار اورشرعی اصولوں سے ہم آہنگ مالیاتی خدمات متعارف کی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان ابوظہبی میں منعقدہ ویون گروپ (VEON Group) کے سالانہ اجلاس،اگنائٹ (Ignite) کے دوران کیا گیا۔ اس سے قبل، بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے باقاعدہ اسلامک بینکنگ لائسنس حاصل کرلیا تھا۔ اس سہولت کے تحت جاز کیش بھی اسلامی مالیاتی مصنوعات متعارف کرا سکے گا اور شرعی اصولوں کے تحت خدمات فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل والٹ بن کر اْبھرے گا۔ موبی لنک بینک ابتدائی مرحلے میں کراچی اور پشاور میں دو خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)فیصل بینک لمیٹڈ کو کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے تحت منعقد ہونے والا 11ویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز میں بہترین اسلامی ریٹیل بینک 2025 (مڈ سائزڈ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ نمایاں اعزاز فیصل بینک کی مسلسل خدمت کے اعلیٰ معیار، ملک گیر وسعت اختیار کرتے نیٹ ورک اور ڈیجیٹلی طور پر بااختیار اور شریعت کے مطابق ریٹیل بینکنگ خدمات کی فراہمی میں فیصل بینک کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں بینک نے اپنی پروڈکٹ رینج میں نمایاں اضافہ کیا، ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سلوشنز کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کی خدمت کے لیے برانچ نیٹ ورک کو مزید وسعت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھرکے نواحی علاقے گول علی واہن ڈھلو کے ہزاروں مکین 15 برس سے پینے کے پانی سے محروم دریائے سندھ کے کنارے آباد علاقہ بدترین پانی بحران کا شکارپانی کے ذخائر چند قدم دور مگر مکین صاف پانی کی بوند کو بوند کو ترسنے پر مجبوراسپیکر سندھ اسمبلی سمیت حکام کی یقین دہانیاں مگر اب تک عملی پیشرفت صفر خواتین اور بچے دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور پائپ لائن نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے پانی اور غیرقانونی کنکشن کے عذاب میں مبتلا پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے بیماریوں اور معاشی مشکلات میں اضافہ مکینوں کا صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں سے فوری نئی پائپ لائن بچھانے پینے کے پانی کی فراہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)جنگ شاہی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا عوام پانی کی بوند بوند کر ترس گئے عوام نے سخت احتجاج کی دھمکی دے دی ۔جنگ شاہی اور اس کے قریبی علاقوں میں گزشتہ 3 ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جنگ شاہی کی دو یونین کونسلز میں ہر ماہ لاکھوں روپے بجٹ بھی آتے ہیں جبکہ کوہستانی علاقوں میں ملنے والے آر او پلانٹس محکمہ پبلک ہیلتھ کی کرپشن کے باعث بند پڑے ہوئے ہیں اور جنگ شاہی کے 6 گائووں کو ملنے والی سولر واٹر سپلائی اسکیم کو بھی پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن نے بدین پولیس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلع میں پہلی قائم کی جانے والی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی بھی ہمراہ تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ سندھ کی پہلی ضلعی ڈرائیونگ لائسنس برانچ ہے، جس سے نہ صرف ضلع بدین بلکہ قریبی اضلاع کے شہری بھی مستفید ہوں گے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف ضلع بدین میں بہتر اقدامات کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن پر ملاح برادری کا شاندار جلسے کا انعقاد،ماہی گیروں کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر ملاح برادری کی جانب سے بائی پاس پر ایک شاندار اور بھرپور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے ملاح برادری کے سینئر رہنماؤں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے میں حاجی فیض محمد ملاح، مرکزی چیئرمین ملاح فورم حاجی سائیں رکھیو، مرکزی نائب صدر بشیر ملاح، صدر ماجد سکندر اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی ملاح سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملاح قوم صدیوں سے ماہی گیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضی وہاب سے وفاقی حکومتی کے ترجمان بیرسٹرراجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وفد نے گرین لائن منصوبے پر میئر کراچی کے خدشات کو دور کرنے میں کامیاب ہوگیا، میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا گرین لائن بس منصوبے کا کام شروع کرکے بروقت مکمل کریں ،پی آئی ڈی سی ایل کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ایک سال میں گرین لائن بس منصوبے کا کام مکمل کرلیا جائے گا،،میئرکراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ 1.8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تین بس اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے، نمائش چورنگی سے میونسپل پارک جامعہ کلاتھ تک کام کیا جائے گا، گرین لائن منصوبے میں تین نئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتِ سندھ کے ترجمان سکھدیو ہمنانی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر 100 اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کمانڈوز کی اسٹریٹجک طور پر اہم کندھکوٹ–گھوٹکی پل پر تعیناتی سے سیکیورٹی مزید مضبوط ہوئی ہے، عوامی آمدورفت محفوظ ہوئی ہے اور اہم تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوٹکی اور سکھر کے کچے میں پولیس کی حالیہ کارروائیوں نے بدنام ڈاکو سرداروں کے اْس نیٹ ورک کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے جو سندھ اور پنجاب میں قتل و اغوا کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔سکھدیو ہمنانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور ملحقہ کچے کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کو تیز کر...
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اسلام آباد تک مارچ کرنا پڑا تو کریں گے، ہم کسی پرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں، ماضی میں ہمارا آزادی مارچ تاریخ کا سب سے بڑا پرامن مارچ تھا اور پورے احتجاج میں ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکریٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کہا ہے کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ چند لوگ ذاتی مفادات کے لیے آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے ہم کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا، جس کے بعد ایئرلائن نے اس کی گمشدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق مذکورہ فضائی میزبان ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے-798 کے لیے نہیں پہنچا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے عذر پیش کیا کہ ان کی طبیعت ناسازِ ہے، مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگر غیرقانونی گمشدگی ثابت ہوئی تو کیبن کرو ممبر کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی خاص طور پر کینیڈا میں...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کاش وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے جیل قوانین پڑھ لیے ہوتے، ان کا قیدیوں سے ملاقات کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو سہیل آفریدی کے خط کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جیل رولز کو فالو کرنا ہو گا، کسی جیل میں کسی سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈونیشیا: وسطی جاوا کے دو علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 21 افراد لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پندانارم، بنجارنیگارہ ریجنسی میں 15 نومبر کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ کے بعد 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ 18 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیم نے مٹی کھودنے کے لیے 17 بھاری مشینری استعمال کی اور تلاش میں کھوجی کتوں کی مدد بھی لی گئی۔دوسری جانب ماجینانگ ڈسٹرکٹ، سِلَکاپ ریجنسی میں سرچ ٹیم نے لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 20 لاشیں برآمد کیں جبکہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے چیف ایئر مارشل...
فرح خان کے نام سے کون واقف نہیں جنھوں نے نہ صرف کوریوگرافی میں اپنا نام بنایا بلکہ فلم سازی میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور اب ایک اور پلیٹ فارم کی بےتاج ملکہ بن گئی ہیں۔ فرح خان کی زندگی شوبز کے ہنگاموں، چکاچوند اور شہرت کے گرد گھومتی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب نغمے اور فلمیں ہیں۔ فرح خان ہر وقت کچھ نیا کرنے کے لیے پُرعزم نظر آتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب سوشل میڈیا آیا تو کوریوگرافر نے اس صنف کو بھی آزمایا۔ فلم ساز فرح خان نے یوٹیوب پر ولاگنگ کا آغاز کیا اور ایک کوکنگ چینل بھی چلا رہی ہیں جس میں ان کے خانساماں بھی ساتھ ہوتے ہیں۔ اس...
سندھ حکومت نے ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور کرلیا۔ گریڈ 5 تا 15 کی آسامیوں کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، امیدوار کو تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر اضافی پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی نمبر تعلیمی اسناد میں 50 فیصد سے کم نمبر والوں کو دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دے گی، یہ اقدام میرٹ کی بنیاد پر معیاری امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ایک اسامی پر کم از کم پانچ امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا، اہل امیدواروں کی تعداد زیادہ ہو یا امیدواروں کے نمبر مساوی ہوں تو بھی انٹرویو کیلئے بلایا...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملتان میں بھی یوم سیاہ، نماز جمعہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر ترامیم کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے، آئین کو مسخ کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے، حاکمیت صرف اللہ کی ہے 27 ویں آئینی ترمیم شریعت کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ملتان میں نماز جمعہ کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر 23 نومبر 2025 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پنجاب کانسٹیبلری، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور افواج پاکستان، پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور، پاکستان کوسٹ گارڈز سمیت دیگر متعلقہ سکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی اور قانون و نظم قائم رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ ضمنی انتخابات کی نشستیں قومی اسمبلی: NA-18 ہری پور، NA-96 فیصل آباد-II، NA-104 فیصل آباد-X، NA-129 لاہور-XIII، NA-143 ساہیوال-III، NA-185 ڈی جی خان-II صوبائی اسمبلی پنجاب: PP-73 سرگودھا-III، PP-87 میانوالی-III، PP-98 فیصل آباد-I، PP-115 فیصل آباد-XVIII، PP-116 فیصل آباد-XIX، PP-203 ساہیوال-VI،...
اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد گلزار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا مقابلے کے دوران ایک مرحلے پر ترکیہ کے پہلوان کو 4–5 کی برتری حاصل تھی، تاہم محمد گلزار نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے انہیں شکست دی اور پاکستان کے لیے اہم میڈل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم یاد رہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے...
—فوٹو آن لائن اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر احتجاج کیا ہے، تاہم پولیس نے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو احتجاجی واک سے روک دیا۔اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کو توڑا گیا ہے، اس کا حلیہ بگاڑا گیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آج 27 ویں ترمیم کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان کراچی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج جمعہ 21نومبر... انہوں نے کہا کہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پاکستان کے آئین کو بچائیں۔تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہماری پُرامن سیاسی تحریک جاری رہے گی۔علامہ...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 اسکولز کپ 2025 کے فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20جونیئر کرکٹ فیسٹیول کے دوران ہونے والے اسکولز کپ 2025 کے فائنلز کے لیے ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ لڑکوں کے فائنل میں دبئی پرائیویٹ اسکول دبئی کا مقابلہ جیمز ماڈرن اکیڈمی سے ہوگا، جبکہ پہلی بار منعقد ہونے والے گرلز چیمپئن شپ کے فائنل میں جیمز ماڈرن اکیڈمی گرلز اور جے ایس ایس پرائیویٹ اسکول گرلز آمنے سامنے ہوں گی۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر (یوم اتحاد) کو ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل اتوار، 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔...
پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں اسکولوں کے تدریسی اوقات عارضی طور پر صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے اسکولز تباہ ہوئے؟ نوٹیفیکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول 9:30 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دوپہر کی شفٹ 2:00 سے 4:00 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعے کے روز دوپہر کی شفٹ کا وقت 2:30 سے 4:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ کلاس پہلی سے 8ویں تک کے طلبا کا پہلا امتحان 12 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔ موسم سرما کی تعطیلات پنجاب حکومت نے موسم...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور امیدوار محمود قادر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ یہ معاملہ 2 نوٹسز کے بعد منظرِ عام پر آیا ہے، جن میں ایک صبح اور دوسرا شام کو جاری ہوا۔ ضابطہ اخلاق کی شق 18 کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 234 اور 48(c)(15) کے تحت جاری کیے گئے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 18 واضح طور پر پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکتی ہے۔ اس...
پاکستان کے دورے پر آئے زمبابوے ٹیم نے اسلام آباد کے مقامی مال میں شاپنگ کی۔ تفصیلات کےمطابق زمبابوئے کے کھلاڑیوں نے گھومنے پھرنے اور شاپنگ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ مختلف دکانوں پر گئے اور یادگار اشیاء بھی خریدیں۔ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا۔ کھلاڑیوں نے اسلام آباد کی عوامی مہمان نوازی کو بھی بھرپور سراہا۔
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے خلاف شہری شاہد شفیق خان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔ کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ ملزم وقاص احمد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک کے ذریعے وائرل کیں۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکوائری کے بعد ملزم کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم قومی و صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی منظرنامے پر اپنی رائے کا تبادلہ کیا اور موجودہ چیلنجز کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور و خوض کیا۔اعلامیے کے مطابق اس موقع پر صوبائی اور وفاقی سطح کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود کے...
ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے ’’ بدل دو نظام‘‘ کے سلوگن پر تین روزہ ’’اجتماع عام‘‘ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 3 روزہ اجتماعِ عام کا آغاز، لاکھوں...
اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی...
ہنوئی: ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں سے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈوب گئے ہیں، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول و دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر فشری فارم زیرِ آب آ گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث 30 ہزار 700 سے زائد مویشی اور پولٹری ہلاک یا بہہ گئے ہیں، جس کے بعد معاشی نقصان کا ابتدائی تخمینہ 3 ٹریلین ویتنامی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ ملکی صنعتی ترقی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ملک میں صنعتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دیا جائے۔ اجلاس میں نجی شعبے کی جانب سے ملکی صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے تیار کی گئی سفارشات پیش کی گئیں جنہیں وزیراعظم نے نہ صرف خوش آئند قرار دیا بلکہ اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسیوں پر پوری سنجیدگی سے...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات سے روکنے پر شدید اعتراض کیا ہے۔ سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ عدالت کی جانب سے عمران خان کے اہلِ خانہ کو ہفتے میں دو بار ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، اب تک پولیس اور جیل حکام نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا اور بہنوں کو ملاقات سے روک دیا،یہ اقدام نہ صرف غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاقات کے لیے قانونی اور باوقار انتظامات کیے...
لاہور: پاکستان میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔ جس میں جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر ہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الثانی بروز اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ غیر سائنسی بلاسٹنگ اور ڈرلنگ سے 40 فیصد تک قیمتی پتھر ضائع ہو رہے ہیں جبکہ دستاویزی ریکارڈ نہ ہونے کے باعث پاکستان میں جیمز کی برآمدی صلاحیت دو ارب ڈالر کے مقابلے میں محض 70 لاکھ ڈالر رہ جاتی ہے ۔ وزیراعظم کی کمیٹی برائے جمز اسٹون پالیسی کا اجلاس معاون خصوصی ہارون اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل نے بھی شرکت کی ۔ اعلامیے کے مطابق ہارون اختر کا کہنا تھا کہ جمز اسٹون کی اصل برآمدات تاحال دستاویزی نہیں،لیکن جلد رجسٹر ہوں گی ۔ پرانے مائننگ طریقوں اور ٹیکنالوجی کے باعث...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف وزرا اور رہنماؤں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو این اے-96 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر کو طلب کر لیا۔ ای سی پی کے مطابق طلال چوہدری نے حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی برائے وزیر...
لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔ آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16 سے 19 نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے کسی پولیس افسر یا ادارے کو کسی امیدوار کی حمایت کا نہیں کہا، بلکہ صرف انتخابی بے ضابطگیاں روکنے کی ہدایت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت موجود ہے، اس کے باوجود انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق آئینی اور قانونی طریقہ اپنانے کے باوجود رسائی نہیں دی...
سٹی42:سرکاری ملازمت کے امیدواروں کو اب سیلیکشن کے وقت ان کی تعلیمی قابلیت کے اضافی نمبر ملیں گے۔ ایک ہی ڈگری کے ساتھ اپلائی کرنے والے تمام امیدوار اب برابر شمار نہیں ہوں گے، زیادہ بہتر پرسنٹیج والے امیدواروں کو بہتر پوزیشن ملےگی۔ سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت دینے کے لئے نیا طریقہ کار اپنا لیا ہے جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو زیادہ صحیح اہمیت ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات اب گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی پوسٹوں پر تقرر کے لئے کوشش کرنے والے امیدواروں کو تقرر کے لئے ایویلیویشن کے عمل میں ان کے تعلیمی نمبروں کی بنیاد پر...
آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ کا پہلا اجلاس؛ اپنی گڈ گورننس کو عوام کے سامنے رکھیں گے ،وزیراعظم آزاد کشمیر
سٹی 42: آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں پہلا کابینہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد آمد کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے سنگ بنیاد اور مزید اعلانات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جلد از جلد درست سمت میں آگے بڑھیں وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا اپنی...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ صوبہء خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی اورملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔ لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی
ویب ڈیسک: مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، کشمیر پر سودے بازی بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج مینارپاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے، اس اجتماع میں ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات انہوں نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع ناصرف پاکستان...
(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت، جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں،قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں، کاروباری حضرات کی جانب سے صنعتی ترقی کیلئے عرق ریزی سے تجاویز تیار کی...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای سی پی نے...
لاہور:(نیوزڈیسک) جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی محمد احمد، مولانا فتح محمد راشدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے...
لاہور:(نیوزڈیسک) ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پہلے سیون اسٹارہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا ۔ واضح رہے کہ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نئے کنونشن سینٹر میں ہی ہوگا۔ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پہلا سیون اسٹار ہوٹل تعمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناک سے خون آنا ایک عام مسئلہ ہے جو تقریباً ہر عمر میں پیش آ سکتا ہے اور اکثر یہ خود بخود رک جاتا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں خون 10 سے 15 منٹ میں رک جاتا ہے اور اس میں عموماً کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں ہوتا، کیونکہ یہ زیادہ تر ناک کے سامنے والے حصے سے نکلتا ہے۔ تاہم بعض اوقات ناک سے خون آنا کسی سنگین صحت کے مسئلے کی علامت بھی ہو سکتا ہے، جس کے لیے فوری طبی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ناک سے خون آنے کی عام وجوہات میں خشک ہوا، ناک میں انگلی ڈالنا، الرجیز یا اچانک خون کے دباؤ میں تبدیلی شامل ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن...
دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے تیجاس کے گر کر تباہ ہونے پر اس کے ساختی نقائص کی واضح نشاندہی ہوتی ہے جس نے بھارت کے دفاعی سازوسامان پر سوالات کھڑے کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے 5ویں اور آخری روز تیجاس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ طیارہ فضا میں توازن کھونے کے بعد زمین سے ٹکرا گیا اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔...
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں کہا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ کلنگ کا یہ سلسلہ نہیں روکا اور قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تو ملت جعفریہ کے تمام اکابرین و جماعتیں حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ شیعہ تاجر شبیر قاسم کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، شیعہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا قانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں تین شیعہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا شانہ بنایا گیا لیکن سیکورٹی اداروں...
دونوں فریقوں نے دوا سازی، کولڈ اسٹوریج چینز، فروٹ پروسیسنگ یونٹس، صنعتی پارکس، ایس ایم ای سینٹرز اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور افغانستان نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں وقف تجارتی اتاشیوں کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس وقت ایک بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی دو طرفہ تجارت کو بحال کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ یہاں افغانستان کے وزیر صنعت و تجارت حاجی نورالدین عزیزی اور وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جتن پرساد کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔ ایم آنند پرکاش، جوائنٹ سیکریٹری (پی اے آئی ڈویژن) نے جمعہ کو کہا کہ وزیر خارجہ اور وزیر...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے روز جمعہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ کارکنوں اور رہنماؤں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ بعد نماز جمعہ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کال پر گلگت میں احتجاجی مظاہرہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی...
ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ جمادی الثانی 1437ھ کے چاند کی رویت بارے اعلان کر دیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہِ جمادی الثانی 1437ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم جمادی الثانی 1437ھ اب 23 نومبر بروز اتوار ہوگی۔لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کے نمائندگان اجلاس سے منسلک رہے، ماہرین ڈاکٹر حسن علی بیگ،...
جے رام رمیش کے مطابق اس غیر معمولی صورتحال نے وزیراعظم کو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے جنوبی افریقہ پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کے جنوبی افریقہ میں جاری جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اپنی تفصیلی ایکس پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کا یہ دورہ اسی لئے ممکن ہوا کیونکہ امریکہ اور اس کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے رام رمیش کے مطابق اس غیر معمولی صورتحال نے وزیراعظم کو بغیر کسی سیاسی دباؤ کے جنوبی افریقہ پہنچنے کا موقع فراہم کیا۔ جے رام رمیش نے اپنی...
دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز) ائیر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کیمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کے دفاعی...
سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے 17ویں اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کو زیر بحث...
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے خط میں عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ان کے اہل خانہ کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو ایک کلومیٹر دور سڑک پر بٹھایا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ملکی صنعتی ترقی پر قائم نجی شعبے کی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، جس پر وزیراعظم نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ملکی صنعتی ترقی کے لیے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ کاروباری حضرات کی جانب سے صنعتی ترقی کے لیے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل لرننگ پروگرام سندھ میں جاری ہے، تھرڈ پارٹی جائزے میں پروگرام کی شاندار کارکردگی کی تصدیق ہوئی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گیم بیسڈ لرننگ سے خواندگی و عدد شناسی میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو تعلیم دی جائے، ہمیں اسکول سے باہر ہر بچے کو ڈیجیٹل مائیکرو اسکول میں شامل کرنا ہے۔
نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم، خارجہ اور یورپی امور کی وزیر تنجا فاجون سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات برسلز میں منعقد ہونے والے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔ دوران ملاقات پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ سلووینیا کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کی کوالٹی کے مسائل اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا ٹاسک دے دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے لائسنسنگ عامر شہزاد نے بتایا کہ ملک میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی مانگ ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ سپیکٹرم کی کمی کے باعث ٹیلی کام آپریٹرز کو سروس کے معیار اور صارفین کی بڑھتی شکایات کا بھی سامنا ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ آج بھی موجود ہے، خواجہ آصف عامر شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام...
اسلام آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔ انٹرویو میں شیرافضل نے دعویٰ کیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی بانی اور بشریٰ بی بی نے انکار کیا تھا۔علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلیٰ رہے جس کی انھوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پاس کسی کو ٹرانسفرکرنے کے اختیارات ہیں۔ 7مرتبہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئے پھر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹیکس کیسز کی سماعت والے ڈویژن بنچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی رخصت کے باعث ڈویژن بنچ دستیاب نہیں،جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈویژن بنچ میں سماعت کرنا تھی۔ مزید :
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چودھری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چودھری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا...
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے غیر قانونی سرمایہ کاری اور تجارتی پلیٹ فارمز کو دھوکہ دہی سے فروغ دینے والے غیر مجاز افراد اور گروپس کی نشان دہی کردی ہے اورعوام کو خبردار کیا ہے کہ لائسنس یافتہ بروکریج ہاؤسز کے ناموں اور مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کے ناموں کا غلط استعمال کرنے والی غیر قانونی ٹریڈنگ ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔ ایس ای سی پی کے مطابق یہ ادارے لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز کے ناموں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات، فن فلوئنسرز اور بروکریج ایگزیکٹوز کی تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں ایس ای...
لاہور: ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 27 نومبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے اور حکام کی جانب سے دونوں ایوانوں کے اجلاس ایک ساتھ طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا— ملک میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ملک میں کہیں بھی جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔ادھر کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی 116 میں رانا شہریار کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاریالیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہدایت کی گئی...
اسکرین گرایپ دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے گرکے تباہ ہونے پر پاکستانی دفاعی ماہرین نے تبصرہ کیا ہے۔ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں گرنے والے بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ٹیکنیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے، ایسے حادثوں کے بعد بھارت اور بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔ دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاکامریکی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں مظاہرے کے دوران گرا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اپنا طیارہ گرنے کی تصدیق کردی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی...
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی کی مطالبہ کردیا۔صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی نےکابینہ ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے جبکہ وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز ہیں، اُس عدالت کو ہائیکورٹ منتقل کردیں۔واجد گیلانی نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، جس نے حتمی طور پر سپریم کورٹ بلڈنگ جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے صوبائی رجسٹریوں میں جاکر کام کرنا ہے، وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز...
طلال چوہدری اور سہیل آفریدی—فائل فوٹوز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ضمنی الیکشن کے دوران ضابطۂ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت 25 نومبر کو دن 12 بجے ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف سماعت: سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے کمیشن نے سہیل آفریدی، پی ٹی آئی امیدوار شہر ناز، عمر ایوب اور ن لیگ کے امیدوار...
تصویر سوشل میڈیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی اور فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، ہم چاہتے ہیں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہ ہو۔لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدالت میں سب ایک جیسے ہوتے ہیں کسی کو استثنیٰ نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام سب کے لیے، یہ عدل اور انصاف کا نظام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے، محروموں، مجبوروں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بنیں گے۔انھوں نے کہا کہ اجتماع کے تیسرے دن میں لائحہ عمل کا اعلان...
اسکرین گریب نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جرمن وزیرِ خارجہ یوہان واڈے فُل سے برسلز میں ملاقات ہوئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے مثبت رحجان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے لیے جرمنی کی 114 ملین یورو کی معاونت کو سراہا، معاونت کامحور ماحولیات، توانائی ٹرانزیشن، پائیدار معاشی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ ہے۔اسحاق ڈارنے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی بلکہ ان طبقات کے ستائے ہوئے اور پریشان حال عوام کی داد رسی کا فرض پورا کرے گی۔ جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بدھ کے روز مینار پاکستان کے زیر سایہ عظیم تر اقبال پارک کے نیشنل ہسٹری میوزیم میں ناظم اجتماع نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے اجتماع...
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف علاقوں میں ہونے والے مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ دھوبی گھاٹ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو 47 سالہ کامران ولد غلام صمدانی اور 35 سالہ عابد ولد خان محمد زخمی ہوئے، جنہیں چھیپا رضاکاروں نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا۔ اسی طرح گارڈن پولیس نے لیاری مرزا آدم خان روڈ جھنڈا چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران مزید دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں موت کا رقص قبیلی جھگڑے میں چار افراد قتلِ ، ایس ایس پی خیرپور کا نوٹس عارضی پولیس پکٹ قائم لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا حوالے دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے علاقے میں خوف کے سائے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب پریالو تھانہ کی حدود میں قبائلی تصادم شدت اختیار کر گیا فائرنگ میں 4 افراد موت کے آغوش میں چلے گئے جبکہ اْلرا اور جتوئی گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے صورتحال کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف وحراس کی فضا قائم ہے جبکہ افراد جاں بحق لاشوں کی شناخت نوجوان ماجد الرو ، گلن الرو، دھنی بخش الرو ، اعظم جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے علاقے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے تین روزہ تاریخی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے شرکاکو خوش آمدید کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔جماعت اسلامی جلد ملک میں ایسا انقلاب برپا کرے گی جو حقیقی معنوں میں عوام کی تقدیر بدل دے گا۔ موجودہ طبقہ اشرافیہ کی سیاست نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی، بدعنوانی اور کرپشن کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے جبکہ حکمران اپنی ترجیحات بدلنے کے لئے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف عوام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق، تین زخمی ہوگئے، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر ہوا جہاں پر تیز رفتار کار نہر پر بنے دائود پل کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، اس حادثے میں شیراز لاشاری ولد استاد نذیر احمد لاشاری جاں بحق ہوگیا، صابر لاشاری، شاہ زین لاشاری اور ہسبانی برادری کا نوجوان زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، حادثے کا شکار افراد کا تعلق سانجاھوسے تھا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) کوٹ لالو کے گائوں ملوی عثمان سے مبینہ گولی لگی لاش،محرابپور نوناری قبرستان سے پرائیوٹ اسکول ٹیچر کی مبینہ لاش برآمد،گھروں میں کہرام،تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ لالو گائوں ملوی عثمان سے محنت کش مزدور کی گولی لگی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا،جہاں متوفی کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی تفتیش شروع کردی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔دوسرے واقعے میں محرابپور نوناری قبرستان کے قریب مبینہ لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے مرحوم مخدوم امین فہیم کی برسی کے موقع پر پر کل بروز 21 نومبر جمع ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری۔ نمائندہ جسارت گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار موسم سرما کے آتے ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں سائبیرین پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی شکاریوں نے پرندوں کے شکارکے لیے مختلف جھیلوں پر ڈیرے ڈال لیے بدین، تلہار، گولارچی، ماتلی، ٹنڈوباگو شہر میں مختلف سائبیرین پرندے 300روپے سے 600روپے فی عدد سرعام فروخت ہونے لگے مہمان پرندوں کی نسل کشی پر محکمہ ایکسائز اور محکمہ وائلڈ لائف نے مکمل خاموشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق. ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما کے آمد کے ساتھ ہی سندھ کے ساحلی علاقوں بدین، ٹھٹھہ ،اور سجاول میں سیکڑوں کی تعداد میں سائبیرین مہمان پرندے مختلف جھیلوں کارخ کرتے ہیں اور موسم سرما کے...