2025-11-21@23:20:19 GMT
تلاش کی گنتی: 55292

«ملاح برادری»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : نادرا نے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔  نادرا نے خیبرپختونخوا میں تمام رجسٹریشن مراکز کے لیے موسم سرما کے کام کے اوقات کار پر نظر ثانی کی ہے جس کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگیا۔ نئے شیڈول کے تحت پانچ روزہ ورک ہفتہ کے دفاتر بشمول ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر پیر سے جمعہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کام کریں گے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹرز جو ایک ہی شفٹ کے ساتھ 5دن کے کام کے ہفتے کے بعد پیر سے جمعہ تک صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کام کریں گے۔ اس کے علاوہ باجوڑ، چترال، سوات، کوہستان، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان،...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں آنے والے دم دار ستارے کی قریبی تصاویر جاری کر دیں۔ کامیٹ 3I/Atlas اس وقت اپنے مختصر دورے پر ہمارے نظامِ شمسی میں موجود ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے چلا جائے گا۔ اس جِرمِ فلکی کی نشاندہی کچھ ماہ قبل کی گئی تھی جو کسی اور ستارے کے گرد چکر لگا کر ہمارے نظامِ شمسی میں داخل ہوا تھا۔ دلچسپ خصوصیات کی وجہ سے اس کے متعلق قیاس کیا گیا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا اسپیس کرافٹ ہو سکتا ہے۔ یہ دم دار ستارہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط میں زمین سے 26 کروڑ 90 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے...
    چین نے اعلان کیا ہے کہ اس کی شینژو‑20 خلائی گاڑی کو مدار میں تیرتے ہوئے ایک چھوٹے خلائی ملبے سے ٹکر لگی، جس کی وجہ سے اُس کی زمین واپسی میں تاخیر ہوئی۔ چینی اسپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ ملبے کے اثر سے گاڑی کے ریٹرن کیپسول میں بہت چھوٹے دراڑیں پائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازوں کی واپسی مؤخر، خلائی ملبے کے ممکنہ ٹکراؤ کا شبہ ابتدائی پلان کے مطابق 3 خلا بازوں چن ڈونگ، چن ژونگ رُوئی اور وانگ جیے کو 5 نومبر کو واپس زمین لانا تھا، مگر یہ خلا باز 14 نومبر کو واپس زمین پر پہنچے۔ 3-2-1 Ignition!On 31st October, China successfully launched the Shenzhou XXI crewed spacecraft, sending 3 astronauts to the...
    لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت محکموں کی کارکردگی سےمتعلق اجلاس ہوا جس دوران مریم نواز نے عوامی خدمت کے اہداف پورے کرنے پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزرا اور انتظامیہ کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ برازیل کوپ 30 میں پاکستانی انکلیوژر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا، چندماہ قبل چین سے اسموگ کنٹرول سیکھنے گئے، آج فلپائن ہم سے اسموگ کنٹرول سیکھنا چاہتا ہے، ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، انڈسٹری لگانے کے لئے دو دو سال کا انتظار کیوں؟فوری فیصلہ چاہیے، ماحولیاتی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری لگانے کی اجازت دی جائے۔پنجاب بھر میں کوئی...
    لاہور(نیوزڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کے متعدد سابق ریٹائرڈ ملازمین گزشتہ 2 ماہ سے مبینہ طور پر پنشن نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ستمبر سے تاحال پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی، بلدیہ حکام کی جانب سے انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے ۔ رئٹائرڈ ملازمین کا کہناہے کہ بلدیاتی ملازمین کو چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے ماتحت منتقل کیئے جانے کے بعد ان کی پنشن کا نظام متاثر ہواہے ، جس کے نتیجے میں بزرگ ملازمین میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں، متعدد ریٹائرڈ ملازمین نے بتایا کہ انہیں مبینہ طور پر ستمبر 2025 سے تاحال انہیں پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ بلدیہ حکام سے رابطہ کرنے پر انہیں حوصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی، اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے ساتھ...
    اجلاس میں شغرتھنگ اسکردو میں 26 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کے تحت گلگت بلتستان لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ اور ضلعی لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم قانونی مسودات، پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نیسلے فار ہیلتھیر کڈز پروگرام کی منظوری دی جبکہ گلگت بلتستان کم عمری کی شادی کی روک تھام بل 2024ء کو مزید کارروائی کے لیے اسمبلی کی لیجسلیٹیو کمیٹی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی اور دو ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے تین اہم اجلاس 2 دسمبر کو طلب کر لیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 دسمبر کو شیڈول اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا، جس کے لیےعدالت عالیہ سندھ کے پہلے تین سینئر ججوں کے نام زیر غور لائے جائیں گے۔ جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری...
    سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے ساتھ مصافحے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ابوظبی میں ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے درمیان کھیلے گئے ٹی 10 لیگ کے میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani. Ab kahan gai patriotism indians ki. #AbuDhabiT10 @iihtishamm pic.twitter.com/4ZFfgP2ld3 — Ather (@Atherr_official) November 19, 2025   میچ کے آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے آٹھ رنز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو چار رنز سے فتح دلوائی۔ میچ کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے آئے اور ہاتھ ملایا۔ واضح رہے رواں برس منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں بھارت کی جانب سے میچ سے قبل...
    وفاقی حکومت پاکستان نے علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی ڈراما سیریز بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، جو ان کی زندگی، فکر اور فلسفے کو سیرآفاقی انداز میں پیش کرے گی، اس کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اخباری اشتعار میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال کی زندگی پر ڈراما بنانے کے لیے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز کو پروپوزل جمع کروانے کی دعوت دی جائے گی، جس میں ڈرامے کی ابتدائی سیزن کے لیے خیال، اسکرپٹ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ونندو ہاسارنگا آج سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ ایشان ملنگا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبو کررہے ہیں۔جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جو پاکستان کے خلاف میچ میں تھی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پچ پہلے سے استعمال شدہ ہے اور اوس بھی موجود ہے، اس لیے وہ ابتدا میں ہی حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔خیال...
    اسلام آباد نے کہا ہے کہ  پولیس پر حملہ کے بعد جوابی کارروائی میں بین الصوبائی کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں چیکنگ کے دوران بین الصوبائی گینگ کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جوابی فائرنگ سے بین الصوبائی ڈکیت کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا جب کہ دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کیا گیا تاہم اس دوران ایک ملزم دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی...
    ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اینوریکسیا، بلیمیا اور بنج ایٹنگ جیسی کھانے کی بے ترتیبیاں نہ صرف فوری طور پر بلکہ برسوں بعد بھی جسمانی اور ذہنی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ان عادات کے شکار افراد میں گردے اور جگر کی ناکامی، ہڈیوں کے مسائل، ذیابیطس اور قبل از وقت موت جیسے خطرات نمایاں حد تک بڑھ جاتے ہیں۔  اینوریکسیا یہ ایک ذہنی بیماری ہے جس میں مریض کو وزن بڑھنے کا شدید خوف ہوتا ہے۔ وہ بہت کم کھانا کھاتا ہے، خود کو غیر ضروری طور پر موٹا سمجھتا ہے، حالانکہ وزن بہت کم ہو چکا ہوتا ہے۔ جسم خطرناک حد تک کمزور ہو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے جلد عملی اقدامات شروع کریں گے۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کی خواہش ہے کہ واشنگٹن سوڈان کے مسئلے پر مضبوط قدم اٹھائے، اسی لیے ان کی درخواست پر اب اس معاملے پر پیشرفت کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوڈان ابتدا میں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، مگر ملک کی صورتحال تیزی سے خراب ہو کر بےقابو ہونے کے قریب تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ سوڈان نہ صرف ان کے کئی دوستوں بلکہ موجود حاضرین کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی نیویارک سٹی کے نئے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات 21 نومبر کو طے پاگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ظہران ممدانی نے باضابطہ طور پر ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے قبول کر لیا گیا ہے، اور اب یہ ملاقات جمعہ کے روز اوول آفس میں ہوگی۔ یہ ملاقات اس لیے بھی اہم تصور کی جا رہی ہے کیونکہ چند ہفتے قبل ہی ظہران ممدانی شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ان کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا، تاہم انہوں نے واضح برتری حاصل...
    کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ سینیئر وزیر نے بتایا کہ نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مینار پاکستان سے ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے جو ملک کو شفاف حکمرانی کی طرف لے جائے گی۔ مینار پاکستان لاہور میں 21، 22، 23 نومبر کو منعقد ہونے والے تین روزہ کُل پاکستان اجتماع عام سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں یہ اجتماع غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان بیک وقت معاشی، سماجی اور سیاسی بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام کو ایسی قیادت کی تلاش ہے جو نظام کی سطح پر حقیقی تبدیلی کی بات کرے نہ کہ محض چہروں کی تبدیلی کو حل سمجھ لے۔ حافظ نعیم الرحمن نے...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔ رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی...
    لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق لاہور میٹرک بورڈ کے دوسرے سالانہ امتحانات 54 ہزار 756 طلبا نے شرکت کی۔ جس میں سے 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔راولپنڈی بورڈ کی جانب سے جاری کردی نتائج کے مطابق 23 ہزار 7 طلبا نے امتحانات رجسٹریشن کرائی۔ جس میں سے 22 ہزار 865 طلبا امتحانات میں شریک ہوئے۔ 7 ہزار 383 طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی اور نتائج میں کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔ جبکہ  15427 امیدوار امتحانات میں ناکام ہوئے۔ملتان میٹرک بورڈ کے...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔ رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔ رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی خیز...
    جعلی کرنسی سے متعلق معاملے میں پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر بلال قیوم ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر بلال قیوم ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے، ایس پی بلال قیوم کو جعلی کرنسی انکوائری میں ڈسمسں فرام سروس کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ بلال قیوم 30 دن کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ جون 2023 میں ابتدائی طور پر بلال قیوم کو 120 دن کیلئے معطل کیا گیا تھا
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ایک سنگین اور بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بات ڈنمارک کی نائب مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے بدھ کو نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں بطور چیئر داعش اور القاعدہ پر پابندیوں کی کمیٹی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغانستان کی طالبان حکومت کی ’’لازمی اور خاطر خواہ‘‘ معاونت بھی حاصل ہے۔ ساندرا جینسن نے مزید بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں موجود ہیں جو پاکستانی سرزمین پر متعدد بڑے اور ہلاکت خیز حملے کر چکے ہیں۔ انھوں...
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر آٹھواں انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا جس میں جسٹس محمد علی مظہر، رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ریفارم ایکشن پلان کی 86 میں سے 36 اصلاحات مکمل، 45 پر کام جاری ہے، کیس کیٹیگرائزیشن اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ 1 لاکھ 26 ہزار ریکارڈز ڈیجیٹائز، مزید کام مقررہ مدت میں مکمل ہوگا، ای کورٹس کے لئے وزارت آئی ٹی اور ڈیجیٹل اتھارٹی سے اشتراک کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں عدالتوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے ماسٹر پلان پر بریفنگ...
    اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد گروہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ کار و موٹر سائیکل چوری یونٹ نے مجموعی طور پر 18 گروہوں کے 40 اراکین سمیت 64 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے مالیت کی 112 گاڑیاں اور 32 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعے کے روز وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ اعلان ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’نیویارک سٹی کے کمیونسٹ میئر ظہران کوامے ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ یہ ملاقات 21 نومبر جمعہ کو اوول آفس میں ہوگی‘۔ پس منظر: نیویارک سٹی کا تاریخی انتخاب ممدانی 4 نومبر کو ہونے والے میئر کے انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے جہاں انہوں نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی۔ کومو نے ڈیموکریٹک نامزدگی...
    ڈی ایس پی نے  کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 سپاہی جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی نے  کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعظم کو اب کال نہیں کروں گا، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں ہے تو اس سے بات کرنے کا کیافائدہ۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے روک رہا ہے؟ تین ججز کے احکامات موجود ہیں یہ کہتے ہیں ہم نے آرڈر نہیں دیکھے، عدالتی احکامات اتنے بے توقیر ہو چکے کہ ایک ایس ایچ او کہہ رہا ہے میں نے دیکھا ہی نہیں؟ اداروں کو اس پر فوری ایکشن لے کر اپنے احکامات...
    اسلام آباد: سیکریٹری فوڈ نے کہا ہے کہ کھجور کی سب سے ہائی ویلیو قسم مجدول کے بیجوں کو جلد پاکستان لائیں گے، 5 سال کے بعد مجدول کھجور کے ایک ایکڑ سے 30 ہزار ڈالر کی آمدن ہوسکے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے کہا کہ 1999ء میں پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی قسم متعارف کرائی گئی تھی ہم نے گزشتہ چار سے پانچ ماہ میں سیڈ سیکٹر ریفارمز کی ہیں، ہم نے رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے کاٹن کی امپورٹ کی اجازت دے دی ہے، سیڈ اپروول پراسیس ہم 7 سال سے کم کرکے 3 سال پر لے آئے ہیں۔ ممبر کمیٹی افتخار نذیر نے...
    — فائل فوٹو  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت کل دن 12 بجے ہو گی۔سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 سے امیدوار سحر ناز عمر ایوب کو بھی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
    نیویارک (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ سے متعلق تہلکہ خیز رپورٹ۔آئی ایم ایف نے فیٹف کی شرائط پر عمل درآمد میں پیش رفت کے باوجود پاکستان میں کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے خطرات کی نشاندہی کردی۔ گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ سے متعلق رپورٹ میں آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا تاہم کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی دولت کا بیرون ملک سراغ لگا کر واپس لانے اورایسٹ ریکوری کا عمل تیز کرنے کیلئے دیگر ممالک سے قانونی مدد لینے کی سفارش...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
    چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز ممبران قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار احمد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے شہری مسائل کے حل اور بلدیاتی سہولیات میں بہتری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت سینئر افسران نے خصوصی شرکت کی۔ ممبران قومی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ کے چار ججز نے 27 ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔جسٹس محسن اخترکیانی سمیت چارججزکی جانب سے ترمیم چیلنج کی گئی،جسٹس بابرستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والوں میں شامل ہیں۔ترمیم چیلنج کرنے کیلئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔ دائری برانچ نےدرخواست وصول کرنے سے ہی انکار کردیا۔اعتراض عائد کیا کہ اب یہ درخواست سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ آئینی عدالت کا اختیار ہے۔ترمیم کے بعد آئینی مقدمات وصول نہیں کر سکتے۔
    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری عدالت پہنچ گیا اور کراچی کی لائسنس برانچز کے باہر ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر پر شہری نے درخواست دائر کر دی۔شہری فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے.جس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تاخیر اور سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے راج کے خلاف موقف اختیار کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو لائسنس کے لیے طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاہور میں پنجاب حکومت کے نافذ کردہ جدید نظام کی طرح کراچی میں بھی لائسنس کے نظام میں بہتری اور جدت لائی جائے۔مزید استدعا کی گئی...
    ویب ڈیسک : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل (بروز 21 نومبر کو) بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  کیسکو نے جاری کردہ علامیے کے مطابق مختلف گرڈ اسٹیشنز پر ترقیاتی و مرمتی کام کے باعث متعدد فیڈرز سے 20 اور 21 نومبر کو بجلی معطل رہے گی، ساتھ ہی بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر کے علاقوں جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز سے 10 بجے سے 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اس کے علاوہ شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس اور خروٹ آباد ، زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈرز سے 10:30 تا 2:30 بجلی بند رہے گی۔ ...
    لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری لاہو بورڈ کے مطابق لاہور بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 54 ہزار 756 طلبہ نے شرکت کی، 24 ہزار 873 نے کامیابی حاصل کی، 50 فیصد سے زائد بچے ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 45 فیصد سے زائد رہا۔ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ‎‎ ‎‎کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے ‎‎7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا، اسی طرح ‎‎15427 امیدوار امتحان میں ناکام ہوئے، 93 غیر حاضر جبکہ 49 کا داخلہ فارم منسوخ کیا...
    اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو کے ساتویں کانووکیشن کا انعقاد، 153 ڈگریاں، 5 گولڈ میڈلز، 16 شیلڈز اور 30 رول آف آنر تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزایف سکس ٹو کا ساتواں کانووکیشن کالج آڈیٹوریم میں منعقد ہو، جس میں 2015 سے 2024 تک کی گریجویٹ ہونے والی طالبات کو ڈگریاں، ایوارڈز، شیلڈز اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترتھے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال، پرنسپل پروفیسر عالیہ درانی، وائس پرنسپلز مس اسما مقبول نیازی، مس تسنیم کوثر اور ہیڈ مسٹریس مس ارم عزیز، رفعت سلطانہ،اساتذہ اور...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف وزیر اعظم کی جعلی تصویر لگانے پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ) پیکا( 2016کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔جسٹس ارباب محمد طاہر کاکہنا تھا کہ دوسرے جج دونوں کیس سنیں گے یا دونوں کیس میرے پاس سماعت کے لئے مقررکئے جائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔شاندانہ گلزار خان اپنے وکیل معظم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 4 ججز کی جانب سے آئینی ترمیم کو چیلنج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ترمیم چیلنج کرنے کے لیے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا گیا، سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا۔ پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ جسٹس محسن اختر...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔
    —فائل فوٹو خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں اچانک دونوں قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ سے ایک قبائل کے تین افراد جبکہ دوسرے قبائل کا ایک شخص مارا گیا۔  خیرپور: بیوی نے شوہر اور 4 بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلیایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان...
    اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کی ایک تاریخی تحریک ہے جو انصاف، شمولیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت 30 نومبر کو کراچی کے علاقہ کورنگی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کے ذریعے جمہوری عزم کا اعادہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔  ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
    چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی اور سندھ اوربلوچستان ہائی کورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تین الگ، الگ اجلاس طلب کرلئے۔ تینوں اجلاس 2دسمبر کوسپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30،دوسرا اجلاس 2 بجے جبکہ تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر ہو گا۔ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 10 کرکٹ اور 10 فٹ بال گراؤنڈز کی نیلامی پر جاری حکم امتناع میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے جواب جمع نا کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابو بکر بن طلعت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار اپنے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سی ڈی اے کی طرف سے خاتون وکیل سبین عدالت میں پیش،...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 18اور19نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں،مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران4خوارج جہنم واصل ہوئے،سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت 2اور ٹانک میں بھارتی سپانسرڈ ایک خارجی مارا گیا،تینوں کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں،علاقوں میں کلیئرنس اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری  ہے۔ کرپشن میں ملوث وزارت مواصلات کے اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار مزید :
    ویب ڈیسک :مختلف علاقوں میں کل بروز 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 اور 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  کیسکو نے کہا مختلف گرڈ اسٹیشنز پر ترقیاتی و مرمتی کام کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی معطل رہے گی۔  کیسکو اعلامیے میں بتایا گیا کوئٹہ شہر کے علاقوں جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز سے 10 بجے سے 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ پنجاب پولیس کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی  اس کے علاوہ شیخ ماندہ...
    لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے  پنجاب میں خواتین پر تشدد  کے واقعات  کی فیکٹ شیٹ جاری کر دی  ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صوبے میں خواتین کے خلاف تشدد کے انتہائی تشویشناک رجحانات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق  جنوری تا جون 2025ء کے دوران 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی اوسطاً روزانہ 85 خواتین مختلف اقسام کے تشدد کا شکار ہوئیں۔ یہ اعداد و شمار پنجاب پولیس سے حقِ معلومات(آرٹی آئی )کے تحت حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں خواتین کے خلاف 6 سنگین اقسام کے تشدد  سمیت زیادتی، گھریلو تشدد، اغوا، غیرت کے نام...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپورٹس ڈپلومیسی کو فروغ دینے کیلیے اقدامات کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل سوگاتھ تھلا کراتھنے کی ملاقات ہوئی۔ سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینویراتھنے، ڈپٹی ہائی کمشنر کرسٹی روبن اور منسٹر قونصلر (ڈیفنس) بریگیڈیئر جی اے کے آر گنارتنے بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ، کھیلوں میں باہمی تعاون اور دوطرفہ روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے کھیلوں کو عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ کا موثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس شعبہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج ہوگی، ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا،  جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔  ان کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والے ججوں  میں شامل ہیں۔
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر اپنے مقبول کردار چُلبل پانڈے کے روپ میں نظر آ سکتے ہیں، کیونکہ فلم ساز اور اداکار ارباز خان نے اس بات کی باضابطہ تصدیق کی ہے کہ ’دبنگ 4‘ پر کام جاری ہے۔ اربا‌ز خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ دبنگ فرنچائز کے چوتھے حصے کی تیاری جاری ہے، تاہم اس کی ریلیز کے حوالے سے کوئی حتمی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پروجیکٹ فی الحال پائپ لائن میں ہے، لیکن اس کی تکمیل کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں، جلد بازی نہیں کریں گے۔ جب بھی بنے گا،...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فنڈز’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کیلئے جاری ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ منصوبہ کلین انرجی ٹرانسمیشن میں توسیع کیلئے اہم ہے جس دوران 500 کے وی کی نئی 290 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت اسلام آباد اور فیصل آباد کیلئے گرڈ انفرا اسٹرکچر اپ گریڈ ہوگا، منصوبہ 3200 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانے میں مدد دے گا،کم لاگت پن بجلی کی ترسیل سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق منصوبہ پاکستان کے توانائی شعبہ اصلاحات پروگرام کا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہری پور میں ضمنی الیکشن کےدوران وفاقی سیکیورٹی ادارے تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی اور امیدوار مسماۃ شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل مورخہ 21 نومبر 2025 کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر خیبر پختونخوا ہ سہیل آفریدی کےحویلیاں جلسے کے خطا ب کے دوران دیئے گئے بیان جس میں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملہ کو دھمکایا اور جلسے میں موجود پبلک اور عمومی طور پرعوام کو اُکسانے پر نوٹس لیا ہے، اس موقع پر اُن کے ساتھ ایک مفرور مجر م بھی...
    سپارکو اور آئی ایس ٹی کے اشتراک سے منعقدہ عالمی اسپیس کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومیں اب اسپیس سائنسز کو پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لا رہی ہیں اور پاکستان کا اسپیس پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل وزیر نے بتایا کہ اسپیس اب معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی بن چکی ہے اور 2035 تک اسپیس اکانومی کا حجم 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ شہری اور دیہی منصوبہ بندی میں اسپیس کا کردار قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بڑھ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی...
    بھارت کی ریاست اترپردیش میں، انتہاپسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانے والےمسلمان محمد اخلاق کے تمام ملزمان کو رہا کرانے کی ریاستی حکومت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2015 میں مویشیوں کے گوشت سے متعلق افواہ پر ہندو انتہاپسند ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے مسلمان شہری محمد اخلاق کے اہلِ خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کی جدوجہد ترک نہیں کریں گے، چاہے حکومت ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کرانے کی کوشش ہی کیوں نہ کرے۔ ’گوشت‘ کی افواہ اور جان لیوا حملہ بی بی سی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ محمد اخلاق، جن کی عمر اُس وقت 50 برس تھی،...
    سرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سہیل افریدی کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی ا نتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ...
    لاہور: باپ نے گھریلو تنازع پر 22 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ صوئے اصل میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان ایدھی نے اس حوالے سے بتایا کہ باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی 22 سالہ بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا ہے۔ دونوں باپ بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کرگیا، جس کے بعد والد نے مشتعل ہو کر بیٹی پر ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟ منصوبے سے ملک کو 3200 میگاواٹ تک سستی بجلی کی ترسیل میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا۔ بینک کی فنانسنگ میں 285 ملین ڈالر کا OCR قرض...
    ’بدل دو نظام‘ پروگرام دراصل ایک ایسا ملک گیر اجتماع  ہے جو 21، 22 اور 23 نومبر 2025 کو لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ پروگرام ’بدل دو نظام‘ کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسے ملک کے موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی نظام کو تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے، جہاں لاکھوں کارکن اور شہری اکٹھے ہو کر اتحاد، یکجہتی اور عدل و انصاف پر مبنی نئے نظام کا اعلان کریں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک بھر سے لاکھوں کارکنوں ’بدلو نظام‘ اجتماع کا حصہ بن...
    اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزارت داخلہ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد میں سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا، سٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہو...
    —فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کردیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں آفاق احمد کو بری کیا ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ٹینکر جلانے کا کیس: گواہان پولیس کو آفاق احمد کیخلاف دیے گئے بیانات سے مکر گئےکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں ٹینکر جلانے کے کیس میں گواہان اپنے بیانات سے مکر گئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سربراہ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں...
    فوٹو: سوشل میڈیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے وفد کے ساتھ ملاقات کرکے اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وفد کو بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفرا اسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر شریک تھے۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل حل ہونے پر بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اظہار اطمینان کیا۔ غیر ترقیاتی بجٹ کو کنٹرول، نئے ٹیکس ریونیو کی شرح نمو بڑھانے پر بھی...
    فائل فوٹو سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی سربراہ اور ڈنمارک کی مندوب نے کہا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ایک سنگین علاقائی خطرہ بن چکی ہے۔بریفنگ میں کمیٹی سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو افغانستان میں سرگرم ہیں، جنہیں مقامی حکام کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت حاصل ہے۔کمیٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی بڑے اور ہائی پروفائل حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حویلیاں جلسے میں دیے گئے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں اور شہرناز عمر ایوب کو طلب کرلیا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملے کو دھمکیاں دیں اور جلسے میں موجود عوام کو اکسانے کی کوشش کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس موقع پر ان کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا جس کی اہلیہ ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد شدید متاثر ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی اور امیدوار...
    ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں جہاں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی اجلاس کا حصہ رہے جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں کارروائی کے دوران بین الصوبائی خطرناک کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ پولیس پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ گینگ کے ارکان ٹیکسلا، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کو 35 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 47 مشکوک افراد تھانے منتقل پولیس چیکنگ کے دوران ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر کے بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگی، تاہم حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 2 ساتھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بری کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ آفاق احمد کے خلاف مقدمے میں شواہد ناکافی ہیں، لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ لانڈھی پولیس نے درج کیا تھا۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ٹرک اور ڈمپر سے متعلق بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں متعدد گاڑیوں کو جلانے کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد آفاق احمد کے بیانات کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ویب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا،سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا،الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے علاوہ امیدواروں کو بھی طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کل 12بجے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر سماعت کرے گا۔  حج 2026 کے لیے دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ مکمل مزید :
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے تینتیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق منصوبے کےتحت 500 کے وی کی 290کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائےگی،اسلام آباد اور فیصل آباد کو بجلی پہنچانے والی اہم گرڈ تنصیبات بھی اپ گریڈ ہوں گی۔ اے ڈی بی کےمطابق 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرنارمل قرض جبکہ ساڑھے چار کروڑ ڈالر رعایتی قرض دیا جائے گا، منصوبہ شمالی علاقوں سے 32سو میگا واٹ سستی پن بجلی بڑےشہروں تک منتقل کرنے میں مدد دے گا،منصوبے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کا مجموعی خرچ گھٹے گا۔ کراچی، منگھوپیر میں فیکٹری مالک کو 10کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ...
    چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی ایک بار پھر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق اس نایاب جانور کو آبادی کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف حکام متحرک ہوگئے ہیں۔ محکمے کے مطابق چند سال قبل بھی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، تاہم حالیہ مشاہدہ اس کی بقا کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چترال وائلڈ لائف ٹیمیں اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور برفانی تیندوے کے تحفظ اور اس کے محفوظ قدرتی ماحول کے لیے کام کر رہی ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات نے مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے  3 روزہ اجتماعِ عام کے لیے مینارِ پاکستان اور گریٹر اقبال پارک کا وسیع و عریض علاقہ ایک بار پھر مذہبی و دعوتی اصلاحی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔یہ جماعت اسلامی کا چوبیسواں اجتماع عام ہے، جو گیارہ سال کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہورہا ہے اور تنظیمی حلقوں میں اس کی اہمیت کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔اجتماع کا آغاز کل جمعہ کی نماز کے فوراً بعد ہوگا، جس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن افتتاحی خطاب کریں گے جب کہ آنے والے 3 دن سیاسی مباحث، سماجی...
    ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولین اسٹارز نے شاندار کامیابیاں حاصل کرلیں۔ تفصیلات مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملےگی جبکہ یاسر سلطان کے حصے میں 30 لاکھ روپے آئیں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی کاوشوں سے جولائی میں ایتھلیٹس کیش پرائز ایوارڈ  پالیسی میں ترمیم کرکے اس میں خاطر خواہ  اضافہ کیا گیا تھا۔ پی ایس بی کی 25 جولائی سے لاگو ہونے والی نئی انعامی پالیسی کے مطابق  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور چاندی کا...
    کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے...
    پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری بلے باز سر ویو رچرڈزپرو10 تھائی لینڈ کے امبیسڈر مقرردبئی (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پرو10 لیگ نے جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ میں پروفیشنل T10 کرکٹ کے بین الاقوامی آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ انقلابی لیگ سابق بھارتی کوچ روی شاستری اور اسپورٹس انٹرپرینیور نیراج سرین کی مشترکہ کاوش ہے۔پرو10 لیگ کا پہلا ایڈیشن 30 جنوری سے 4 فروری 2026 تک تھائی لینڈ کے جدید ترین تیرَد تھائی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں پانچ فرنچائز ٹیمیں شرکت کریں...
    پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اور معروف اداکارہ عظمیٰ گیلانی اور اداکار سہیل احمد کی جذباتی ملاقات نے مداحوں کے دل چھو لیے۔ عظمیٰ گیلانی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، کئی دہائیوں سے آسٹریلیا میں مقیم عظمیٰ گیلانی نے اپنے قیام کے دوران پرانے ساتھی فنکاروں اور دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں اُن کی ریڈیو پاکستان لاہور میں معروف اداکار سہیل احمد سے ملاقات نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی، دونوں فنکار ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور آبدیدہ ہو کر گلے ملے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) عظمیٰ گیلانی نے اس موقع پر ایک پرانی...
    وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے نائیجیریا کے ریونیو موبلائزیشن الاؤنس اینڈ فِسکل کمیشن (RMAFC) کے 13 رکنی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت فیڈرل کمشنر بیرسٹر ایمو ایفئنگ اکپان نے کی۔ ملاقات میں وزارت خزانہ اور ریونیو کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت، خاص طور پر مالیاتی حکمرانی اور ریونیو اصلاحات میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال انہوں نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران اہم معاشی اشاریوں میں بہتری، بیرونی مالیاتی استحکام، افراط زر میں اعتدال، مالیاتی نظم و ضبط اور...
    ریاض:پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز کے فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی 83.05 میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یاسر سلطان نے 70.32 میٹر کی تھرو کی۔ دوسرے راؤنڈ میں...
    رپورٹ میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیری بچوں کی حالت زار کی طرف توجہ دے اور بچوں کے عالمی دن پر مقبوضہ علاقے کے کمسنوں کے مصائب و مشکلات کو ہرگز نظر انداز نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ 37برسوں کے دوران 936  بچوں کو شہید کیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے آج ”بچوں کے عالمی دن“ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور فوجی جبر کا سب سے زیادہ شکار بچے ہیں۔ رپورٹ میں...
    آسٹریلیا نے پرتھ میں ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قائم مقام کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے۔ Australia confirm new-look playing XI for Ashes first Test in Perth ???? Full story: https://t.co/bgzPQhZwkC pic.twitter.com/oqTEuSgFA4 — cricket.com.au (@cricketcomau) November 20, 2025 2010-11 کے نیو ایئر ٹیسٹ میں عثمان خواجہ اور مائیکل بیئر کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم میں ایک سے زائد ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی شامل ہوں گے۔ جیک ویدرالڈ، 2022 میں ٹیسٹ میں واپسی کے بعد سے عثمان خواجہ کے ساتویں اوپننگ پارٹنر ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا پیس اٹیک انجری مسائل کے...
    علی ساہی:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات، لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کے لئےاہم اقدام، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، ٹریفک حکام کے مطابق  دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی، گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔  آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی، تجرباتی بنیادوں پر2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکا، 32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونگے۔ حکام کا...
    الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر  مامور  سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز  الفاظ کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے آج صبح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔ ترجمان وزیر اعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ایبٹ اباد جلسے کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا، الیکشن میں مداخلت پر سخت “قانونی کارروائی” ہوگی۔ ترجمان نے...
    ترقی پسند فکر، انسانی حقوق کی آواز اور اردو شاعری کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ فیض اپنی شاعری کے ذریعے محبت، انقلاب اور انسانی حقوق کا پیغام عام کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی فکر آج بھی زندہ ہے۔ انہیں ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز سے نوازا گیا۔ فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو ضلع نارووال میں پیدا ہوئے اور عالمی سطح پر اردو ادب میں اپنی شناخت قائم کی۔ ان کے معروف شعری مجموعوں میں نقش فریادی، دستِ صبا، زنداں نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شامِ شہریاراں اور میرے دل میرے مسافر شامل ہیں۔ انہوں نے...
    اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ سعودی عرب میں جاری مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی سب سے طویل تھرو کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ مسلسل دوسری بار ہے کہ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ مقابلے کے مختلف راؤنڈز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی۔ دوسری جانب پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ ان کامیابیوں کے بعد گیمز 2025 میں پاکستان کے میڈلز...
    سٹی42 : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔   ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدواروں کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم   پولنگ ڈے سے قبل 48 گھنٹوں کے دوران یعنی پولنگ کے اختتام تک آنے والی نصف شب تک حلقے میں عوامی اجتماع، جلسے، جلوس یا ریلی کا انعقاد، شرکت یا اس کی ترغیب دینا قانونا ممنوع ہے۔   قانون شکنی پر دو سال تک...
    برسلز (نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک عشائیے کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے مختلف ممبران سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات غیر رسمی ماحول میں ہوئی تاہم دونوں جانب سے متعدد اہم امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی تعاون اور سیاسی روابط کے فروغ سے متعلق بھی مختلف تجاویز پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست...