قرآن مجید نہ صرف ایک ہدایت کا سرچشمہ ہے‘شاہ عبدالحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ قرآن مجید نہ صرف ایک ہدایت کا سرچشمہ ہے بلکہ روحانی و جسمانی صحت اور ذہنی و قلبی سکون کے لئے بھی ایک بے مثال وسیلہ ہے۔ قرآن اور اسوہ رسالت کی رہنمائی سے اگر ہم اپنے جسم و روح کو سنبھالیں تو ہم صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایمان ِ کامل، عزم، اور نیک عمل سے دین کی تعلیمات انسان کی زندگی میں بہتر تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔انہوں نے جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ احادیث مبارکہ میں ہے کہ حضور خاتم النبیینؐ اور صحابہ کرامؓ نظرِ بد،حفاظت، امراض سے شفایابی کیلئے قرآن کی سورہ فاتحہ،آیت الکرسی،سورہ فلق،سورہ الناس و دیگر آیات پڑھا کرتے تھے جس سے آج بھی اہل ایمان استفادہ کرتے ہیں۔ یہ آیات اللہ کی قدرت اور رحم کی علامت ہیں اور مسلمانوں کی زندگی میں برکات، حفاظت اور خیرکا ذریعہ بنتی ہیں۔ مسلمانوں نے قرآن مجید کی آیات کو اپنی زندگی کے مختلف مسائل اور بیماریوں سے نجات کے لئے پڑھا اور اس کی تلاوت کی، اور اس کے اثرات کو شفا بخش سمجھا یقینی طور پر اس سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمان قرآن کے ذریعے اپنی روحانی تسکین اور جسمانی بیماریوں کے علاج کے لیے رجوع کرتے ہیں، اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ قرآن کا پڑھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور اس
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔