City 42:
2025-11-20@13:58:22 GMT

کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک :مختلف علاقوں میں کل بروز 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم کون کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 اور 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 کیسکو نے کہا مختلف گرڈ اسٹیشنز پر ترقیاتی و مرمتی کام کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی معطل رہے گی۔

 کیسکو اعلامیے میں بتایا گیا کوئٹہ شہر کے علاقوں جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز سے 10 بجے سے 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

پنجاب پولیس کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی

 اس کے علاوہ شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس اور خروٹ آباد ، زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈرز سے 10:30 تا 2:30 بجلی بند رہے گی۔

 انڈسٹرئیل گرڈ کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، میاں غنڈی اور دیگر فیڈرز پر 11 بجے سے 3 بجے تک جبکہ گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈ پر بھی مرمتی کام کے باعث 10 تا 2 بجے بجلی بند رہے گی۔

مزید برآں 20 اور 21 نومبر کو سریاب گرڈ کے نیو و اولڈ جان محمد روڈ، مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز پر 10 تا 2 بجے بجلی بند رہے گی۔

میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طالبعلم کو ایک دن کا وزیر تعلیم بنادیا گیا

 اعلامیے نے کہا 21 نومبر کو مری آباد گرڈ کے سید آباد فیڈر، شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ روڈ، تکتو، دوستین اور چشمہ فیڈرز پر 10:30 تا 2:30 بجے بجلی معطل رہے گی۔

 بارکھان اور کوہلو گرڈز سے بھی 21 نومبر کو 9 تا 3 بجے بجلی بند رہے گی، جبکہ صحبت پور گرڈ سے بجلی 10 تا 2 بجے معطل رہے گی۔

 کیسکو کے مطابق بندش کا مقصد سسٹم کی بہتری اور مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل ہے تاکہ صارفین کو بہتر بجلی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
 

دانش اسکول کا سلسلہ وادی نیلم تک بڑھائیں گے: وزیراعظم شہبازشریف

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بجلی بند رہے گی نومبر کو بجے بجلی گرڈ کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 مانسہرہ میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکولوں کو تین روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزن

دوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں حکومتی اعلان کے مطابق سرکاری سکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند ہوں گے، جہاں طلبہ کو طویل سردیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

چمن میں جماعت اول سے ساتویں تک سالانہ امتحانات 16 سے 24 نومبر تک جاری ہیں، جبکہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہیں، اور سکول 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔

اسموگ کے باعث پنجاب میں سکول جلد بند کرنے کی افواہیں

ادھر پنجاب میں اسموگ کی شدت کے باعث سکولوں کو قبل از وقت بند کرنے کی افواہیں زیرِ گردش تھیں، تاہم صوبائی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ بڑا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے
  • حیدرآباد،سندھ آبادگار احتجاج کا اعلان
  • سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا
  • اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
  • اوگرا، درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس، ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل کا اعلان