ویب ڈیسک :سی ٹی او اسلام آباد نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا، جبکہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق  گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے،  خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، موٹر سائیکل پر تین سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تمام بس اڈا مالکان،منیجرز کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کےعلاوہ کسی اور مقام سے مسافر اتارنے،بیٹھانےکی اجازت نہیں ہو گی ، بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے بغیر نہیں سوار کریں گے، سامان بردار گاڑیوں کے مالکان اور منیجر کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے،  تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کچہری خودکش دھماکہ، اسلام آباد بار کونسل و بار ایسوسی ایشن کی مذمت، 3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل نے اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں اداروں نے حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہداکے اہل خانہ سے تعزیت، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے قلب میں دھماکا سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، سپریم کورٹ بار کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل نے اس واقعے کو بزدلانہ اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور عدالتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے آئی جی اسلام آباد سے فوری طور پر ضلع کچہری کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

دونوں اداروں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سے 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری حملہ ’ویک اپ کال‘ قرار، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد بار کونسل نے جنرل ہاؤس اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے، شفاف اور فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ کی آزادی اور قانونی برادری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی فوری طور پر بہتر بنائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد بار کونسل اسلام اباد بار ایسوسی ایشن پاکستان جوڈیشل کمپلیکس خود کش حملہ کچہری

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے
  • اسلام آباد؛ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
  • کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
  • عوامی لیگ پر پابندی ہٹائے بغیر انتخابات ناقابلِ قبول ہوں گے، حسینہ واجد کا اعلان
  • اسلام آباد بار کونسل کا کچہری دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان
  • اسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری
  • اسلام آباد بار کا ضلع کچہری دھماکے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
  • کچہری خودکش دھماکہ، اسلام آباد بار کونسل و بار ایسوسی ایشن کی مذمت، 3 روزہ سوگ کا اعلان