ٹیکس وصولی کا تنازع؛ عدالت نے چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران معطل کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔
ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل احمد مسعود ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے ٹاؤن کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لیے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنا دی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات کے برخلاف ٹی ایم سی ابراہیم حیدری غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کر رہا ہے، ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔ معطل افسران میں ٹاؤن میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر ٹیکس، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیکس افسر اور کانٹریکٹر شامل ہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک توہین عدالت کے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ایم سی ابراہیم حیدری توہین عدالت ٹیکس وصولی عدالت نے
پڑھیں:
ڈمپر جلانے کا کیس: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بری
ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو بری کردیا۔
کراچی کی انسدادہشت گردی عدالت میں ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو مقدمے سے بری کردیا۔
آفاق احمد کےخلاف لانڈھی پولیس نےمقدمہ درج کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے حادثات کے بعد شہر میں ڈمپرز اور ٹرکوں کو جلانے کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد آفاق احمد کو اس حوالے سے بیانات دیے جانے پر مقدمے درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم