Express News:
2025-10-07@13:29:26 GMT

کراچی: سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق، باپ کو بچالیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

کراچی:

ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ سرفرازعلی شیخ کے نام سے کی گئی، بیہوش ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ دیدار علی شخ کے نام سے کی گئی۔

جاں بحق نوجوان اور بیہوش شخص باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، ڈاکس پولیس نے گہرے سمندر میں پیش آئے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انڈوں سے نکلنے والے مزید 120 گرین ٹرٹلز کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا

سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے گرین ٹرٹلز (کچھوؤں) کے مزید 120 بچے سمندر میں نئے سفر پرروانہ کردیے۔

سبز کچھوؤں کی افزائش سیزن 2025-2026 کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے مذید 120 بچے سمندر میں روانہ کیے۔

انچارج میرین ٹرٹلز، محکمہ جنگلی حیات سندھ اشفاق علی میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے چندروز کے دوران اب تک 224سبز کچھووں کے بچے سمندر میں چھوڑے جاچکے ہیں۔

 اس سے قبل گزشتہ ہفتے  104 ننھے کچھوے سمندر میں چھوڑے گئے تھے۔ 

وائلڈ لائف کے مطابق اب تک مادہ گرین ٹرٹل کے 9500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں، مادہ کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلی علاقوں پر انڈے دینے کے لئے آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اے پی ایس میں بیٹا گنوانے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچ کر گزر بسر کرتی ہیں
  • سمندر سے 3 صدی پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت، خوبصورت تاریخ تازہ ہوگئی
  • مزیدار کھانے بنانے کا مقابلہ، کراچی کے نوجوان شیفس کی ٹیم نے میدان مار لیا
  • گلوبل وارمنگ،ساحلی شہر ڈوبنے کے خطرات
  • کراچی میں بے روزگاری سے تنگ اور گھریلو تنازع پر 2 نوجوانوں کی خودکشی
  • امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں کشتی کو میزائل سے اڑا دیا
  • انڈوں سے نکلنے والے مزید 120 گرین ٹرٹلز کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا
  • سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے گئے
  • کراچی، سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ملزم گرفتار