شہری ہوشیار! بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھاری جرمانے ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار، کار پر 30 ہزار اور ہیوی وہیکل پر 50 ہزار چالان ہوگا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو سالوں سے جس چیز کا انتظار تھا اب وہ ہونے جا رہا ہے، سندھ حکومت سے جو ہم نے مطالبات کیے تھے اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ بات انہو ں نے کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ بھی موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم بغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے چالان کو ایک لاکھ تک لے جانے والے تھے۔ مگر سندھ حکومت نے اتنے ہیوی چالان کا منع کردیا۔ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار، کار پر 30 ہزار اور ہیوی وہیکل پر 50 ہزار چالان ہوگا۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھاکہ عام شخص کا تاثر یہ ہےکہ شہر میں کیمرے لگ گئے ہیں تو کام آسان ہوگیا ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو بہتر کیا ہے، مگر اسے مزید بہتر کرنےکی ضرورت ہے، جب تک ہم ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا نظام بہتر نہیں کریں گے ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہوسکتا
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ڈرائیوروں کی وہ استعداد ہی نہیں جسے ہم آئیڈیل کہہ سکیں، جب تک ہم ڈرائیونگ لائسنس کو بہتر نہیں کریں گے ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہوسکتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس کے بہتر نہیں
پڑھیں:
سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے، نفرت کی سیات بند کریں،مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی،ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے،شرجیل میمن کامیڈیا ٹاک پر ردعمل
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔مصطفیٰ کمال کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے بغیر ہوم ورک کے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کررہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم جذباتی جواب دیں اور وہ سیاست کریں، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے، ان کی بات کا جواب دیا جائے، وہ کہتے ہیں ان کی بات ایک کان سے سنو دوسرے سے نکال دو۔انہوں نے کہا کہ چیٔرمین بلاول بھٹو کے ٹوئٹ میں بلدیاتی اداروں کا معاملہ تھا ہی نہیں، نفرت کی سیات بند کریں، ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں بہت سے نکات تھے جن کو پیپلز پارٹی نے قبول نہیں کیا، مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔