سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے، نفرت کی سیات بند کریں،مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی،ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے،شرجیل میمن کامیڈیا ٹاک پر ردعمل
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔مصطفیٰ کمال کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے بغیر ہوم ورک کے پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کررہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم جذباتی جواب دیں اور وہ سیاست کریں، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی۔شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے، ان کی بات کا جواب دیا جائے، وہ کہتے ہیں ان کی بات ایک کان سے سنو دوسرے سے نکال دو۔انہوں نے کہا کہ چیٔرمین بلاول بھٹو کے ٹوئٹ میں بلدیاتی اداروں کا معاملہ تھا ہی نہیں، نفرت کی سیات بند کریں، ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں بہت سے نکات تھے جن کو پیپلز پارٹی نے قبول نہیں کیا، مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے کہا کہ کے بغیر ایم کی
پڑھیں:
کراچی، شرجیل میمن کا خواتین کیلئے پنک بس سروس کا نیا روٹ فعال کرنے کا اعلان
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر، صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس شرجیل انعام میمن نے کراچی کی خواتین کے لیے خوش خبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ 17 نومبر 2025 کو فعال ہوگا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کا نیا روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے اور ابتدا میں خواتین کے لیے تین مخصوص اوقات رکھے گئے ہیں، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سروس مکمل طور پر خواتین کے لیے مختص ہے، جس میں آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی گئی ہے۔
صوبائی سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور یہ اقدام ان کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا مقصد ہے کہ خواتین اپنی تعلیم، ملازمت اور ذاتی امور اعتماد کے ساتھ انجام دے سکیں، بسوں میں سیکیورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا اور مستقبل میں اس سروس کو مزید علاقوں تک بڑھانے کا بھی ارادہ ہے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کے لیے زیادہ محفوظ شہری ماحول کی جانب ایک اہم قدم ہے اور حکومت سندھ آئندہ بھی ان کے لیے سہولیات بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔