بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر کتنا چالان؟ بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سٹی 42 : انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار، کار پر 30ہزار اور ہیوی وہیکل پر50 ہزار روپے کا چالان ہو گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر ہونے والے چالان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے چالان کو ایک لاکھ تک لے جانے والے تھے لیکن سندھ حکومت نے اتنے زیادہ چالان سےمنع کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے کا چالان ہو گا، کار پر 30ہزار اور ہیوی وہیکل پر50 ہزار چالان ہو گا۔
انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ جب تک ڈرائیونگ لائسنس کو بہتر نہیں کریں گے ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہو سکتا، 3لاکھ لوگوں نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بغیر ڈرائیونگ لائسنس
پڑھیں:
او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے سندھ کے ضلع خیرپور میں بٹریزم ایسٹ- ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس میں کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل، جو بٹریزم ایکسپلوریشن لائسنس کی آپریٹر ہے اور 95 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی حامل ہے نے ضلع خیرپور، سندھ میں واقع بترسم ایسٹ-ون کنویں سے گیس/ کنڈینسیٹ دریافت کی ہے۔و جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا اور سمبر فارمیشن میں 3,800 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، جو کمپنی نے اپنی اندرونی مہارت اور اپنے شراکت دار کے تعاون سے مکمل کی۔مزید کہا گیا کہ وائر لائن لاگ کی تشریح کی بنیاد پر، لوئر گورو فارمیشن (میسیو اور بیسل سینڈز) میں دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹیز) کیے گئے۔ پہلا ٹیسٹ میسیو سینڈ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ بیسل سینڈ میں کیا گیا۔دونوں ٹیسٹوں میں کنویں سے خاطر خواہ مقدار میں ہائیڈروکاربن حاصل ہوا جس کی مشترکہ پیداوار کی صلاحیت 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور روزانہ 690 بیرل کنڈینسیٹ ہے، جو 32/64 چوکے پر ریکارڈ کی گئی۔کمپنی کے مطابق، یہ دریافت لوئر گورو فارمیشن (میسیو اور بیسل سینڈز) سے ایک اور بڑی کامیابی ہے، جو توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور او جی ڈی سی ایل کے ساتھ ساتھ ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں بھی اضافہ کرے گی۔