محمد اویس:اسلام آباد میں موٹرسائیکلسٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

اسلام آباد میں آج سے فینسی نمبرپلیٹ، لین کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ پر کارروائیوں کا آغاز ہوگا،مختلف شاہراوں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ لین کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہے،مختلف شاہراؤں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹر سائیکل سواروں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کریں گے۔

’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘

سی ٹی او حمزہ ہمایوں کاکہناہے کہ موٹر سائیکل سوار ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگالیں،شہری ہیلمٹ کے بغیر ہرگز موٹرسائیکل نہ چلائیں اور اپنی لین میں رہیں،خلاف ورزی پر اب موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جارہا ہے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی خلاف

پڑھیں:

صمود فلوٹیلا پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چلی

اپنے ایک بیان میں چلی حکومت نے بھی غزہ کو امداد پہنچانے کیلئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کیخلاف قابض اسرائیلی رژیم کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ چلی کی حکومت نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے  روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں چلی حکومت نے تاکید کی کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو قبضے میں لینے سے جہاز رانی کی آزادی کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس کی ضمانت سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن میں دی گئی ہے نیز یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ المیادین کے مطابق چلی نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے بھرپور احترام اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکار عملے کی مکمل سلامتی و حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جرمانے کا نیا قانون؛ موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں میں سختی، بھاری جرمانے
  • صمود فلوٹیلا پر حملہ قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سید عریف اللہ
  • ٹنڈو جام میں ڈاکوئوں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24 ایف آئی آر کا اندراج،532 موٹر سائیکلوں اور60 گاڑیوں کوبھی مختلف تھانوں میں بندکردیاگیا
  • قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر وے پر ہیوی بائیکس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت
  • اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند
  • صمود فلوٹیلا پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، چلی