ڈائریکٹر نیاز لغاری کے چرچے، عوام نئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی توجہ کے منتظر
رہائشی علاقے میں تجارتی مقاصد کے لئے غیرقانونی تعمیرات، مقامی لوگوں کا احتجاج
شہر کے معروف رہائشی علاقے گلشن اقبال میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نیاز لغاری کی مبینہ سرپرستی میںآٹو پارٹس کی ورکشاپس،کارپٹ کے شورومز اور موٹر سائیکل مراکز نے رہائشی پلاٹوں پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی سرگرمیاں نہ صرف شہری حکومت کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور سماجی مسائل بھی سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔سروے کے دوران حاصل کی جانے والی زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 13ڈی ون میں پلاٹ نمبر ایس ٹی تھری بالمقابل مسجد خلفائے راشدین مذکورہ پلاٹ پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے طویل عرصے سے مقیم مقامی رہائشی، انصار احمد کے مطابق، پچھلے کچھ سالوں میں یہاں کے پر سکون ماحول میں اچانک تبدیلی آئی ہے ۔ رات دن آٹو ورکشاپس سے آنے والی ہتھوڑوں کی آوازیں، کارپٹ فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں اور موٹر سائیکل مراکز پر بے تحاشہ ٹریفک نے ہماری روزمرہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔” انہوں نے بتایا کہ متعدد بار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں شکایات درج کروائی گئیں، لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ۔غیرقانونی تعمیرات کے باعث علاقے کے بنیادی ڈھانچے پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ پانی کی سپلائی لائنوں کے ساتھ ساتھ سیوریج سسٹم بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ گلیوں میں پارکنگ کی جگہیں کاروباری گاڑیوں نے گھیر لی ہیں، جبکہ رہائشیوں کے لیے راستہ تنگ ہو گیا ہے ۔ بجلی کے غیرقانونی کنکشن بھی عام ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔دوسری طرف، بعض کاروباریوں کا کہنا ہے کہ وہ روزگار کے حصول کے لیے یہ کام کر رہے ہیں۔ ایک کارپٹ شو روم کے مالک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ’’ہم نے مناسب اجازت کے بغیر کام شروع تو کیا ہے ، لیکن ہماری گزارش ہے کہ حکومت ہمیں باقاعدہ لائسنس جاری کرے تاکہ ہم قانونی طور پر اپنا روزگار جاری رکھ سکیں‘‘۔شہری حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو یہ مسئلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ادارے شفافیت کے ساتھ کام کریں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔گلشن اقبال میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی صورت حال اس بات کی عکاس ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات نہ صرف قانونی مسئلہ ہے بلکہ اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات بھی ہیں۔عوام کی توقع ہے کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ جلد از جلد موثر اقدامات اٹھا کر علاقے کے پر سکون ماحول کو بحال کریں گے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے گلشن اقبال میں جاری غیر قانونی تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر نیاز لغاری سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: قانونی تعمیرات گلشن اقبال

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔

ای سی پی پنجاب کے ترجمان کے مطابق نوٹس چودھری کی فیصل آباد کے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے باعث جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری کی سرگرمیاں الیکشن ایکٹ 2017 اور کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہیں۔

ای سی پی نے طلال چودھری سے 2 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

ترجمان کے مطابق ڈی ایم او کو معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان ای سی پی پنجاب سینیٹر طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • سفید گاڑی دیکھتے ہی وار! جوہر اور گلشن اقبال میں چوروں کا مخصوص گینگ متحرک
  • سندھ بلڈنگ ،ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
  • الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس
  • پاکستانانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں بلند عمارتوں کی بے ضابطہ تعمیر
  • ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا