امریکا کی ریاست فلوریڈا کے مشہور ’ٹریژر کوسٹ‘ (خزانے کا ساحل) سے 300 سال پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت ہوگیا جس کی مالیت کا تخمینہ ایک ملین ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے پاکستانی) لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین کی مستقبل کی ملکہ لیونور کی فوجی تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز

ماہر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سمندر کی تہہ سے ایک ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے برآمد کیے جو سنہ 1715 میں ایک ہسپانوی بیڑے کے ساتھ اسپین لے جائے جا رہے تھے۔

ان سکوں کو لاطینی امریکا کی نوآبادیات بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں ڈھالا گیا تھا اور یہ قیمتی زیورات اور دیگر نوادرات کے ساتھ ہسپانیہ منتقل کیے جا رہے تھے۔

تاہم اس سفر کے دوران ایک شدید سمندری طوفان نے بیڑے کو تباہ کر دیا اور ساتھ ہی خزانہ سمندر کی تہہ میں دفن ہو گیا۔

ہر سکہ ایک کہانی ہے

ملنے والے سکوں میں سے کئی پر آج بھی تاریخیں اور ’منٹ مارک‘ (سکے ڈھالنے کی جگہ کے نشانات) واضح طور پر نظر آتے ہیں جو تاریخ دانوں کے لیے ایک قیمتی معلوماتی وسیلہ ہیں۔

مزید پڑھیے: یونانی جزیرے پر تاروں بھرے آسمان تلے شادی کی پیشکش، شہزادی ڈیانا کی بھانجی الائزا نے ’ہاں‘ کہہ دی

خزانے کی دریافت کرنے والی کمپنی کوئین جیولز کے نمائندے سال گٹوسو کا کہنا ہے کہ یہ دریافت صرف دولت کا معاملہ نہیں بلکہ ایک تاریخی کہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سکہ ایک دور کی جھلک اور ان لوگوں کا نشان جو ہسپانوی سلطنت کے سنہری دور میں جیتے، کام کرتے اور سمندروں میں سفر کرتے تھے۔

قدیم خزانہ، جدید ٹیکنالوجی

ماہرین جدید ترین زیر آب میٹل ڈیٹیکٹرز اور ہاتھ سے ریت ہٹانے والے آلات استعمال کرکے سمندر کی تہہ کو کھنگالتے ہیں۔ اس علاقے میں اس سے قبل بھی کئی بار قیمتی خزانے دریافت ہو چکے ہیں لیکن بیک وقت ایک ہزار سکوں کی بازیابی کو نایاب اور غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

ریاستی قوانین اور تاریخی تحفظ

فلوریڈا کے قوانین کے مطابق زیر زمین یا زیر آب ملنے والا خزانہ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے تاہم مخصوص کمپنیاں ’ری کووری سروسز‘ کے عوض یہ کھوج کرنے کی اجازت حاصل کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: یونانی شہزادی اولمپیا کی اپنے بھتیجے کی بپتسمہ تقریب میں شرکت، سفید جوڑے میں تصاویر وائرل

اس کے علاوہ دریافت ہونے والی تاریخی اشیا میں سے 20 فیصد لازمی طور پر عوامی تحویل میں رکھی جاتی ہیں تاکہ انہیں تحقیق یا نمائش کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ کمپنیاں اپنے وسائل (غوطہ خور، بحری جہاز، آلات) خود استعمال کرتی ہیں اور ملنے والے خزانے کو ریاست کے قانون کے مطابق تقسیم کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی کرنسی کی تاریخ کا اہم باب بند: ملکہ الزبتھ کی تصویر والا آخری سکہ جاری

اکثر ریاست خزانے کا کچھ حصہ اپنے میوزیم یا تحقیق کے لیے رکھتی ہے باقی کمپنی یا اس کے سرمایہ کاروں کو دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹریژر آئی کوسٹ صدیوں پرانا خزانہ دریافت فلوریڈا ہسپانوی خزانہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: صدیوں پرانا خزانہ دریافت فلوریڈا ہسپانوی خزانہ کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70ڈالر کی کمی سے 4ہزار 013ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 23ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 002روپے گھٹ کر 3لاکھ 63ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • موم بتیوں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال نے خوبصورت ٹیمپل کو راکھ کا ڈھیر بنادیا
  • کیلیفورنیا کے ساحل پر اٹھتے پُراسرار بلبلوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
  • بدل دو نظام
  • اپنے آپ کو دریافت کرنے کی ضرورت ہے!
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
  • مقبوضہ فلسطین میں دریافت شدہ قدیم پیالے میں چھپی کائناتی رموز کیا ہیں؟
  • مقبوضہ فلسطین سے دریافت شدہ پیالہ کائنات سے متعلق کیا پُراسرار راز رکھتا ہے؟
  • مقبوضہ فلسطین سے دریافت شدہ پیالہ، کائنات کے پُراسرار رازوں کا حامل
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
  • پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں