محکمہ خزانہ پنجاب نے 3محکموں کوبجٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ پنجاب نے 3محکموں کوبجٹ جاری کر دیا.
محکمہ خزانہ نےتنخواہوں،آپریشنل اخراجات کیلئےبجٹ جاری کر دیا،محکمہ لائیو سٹاک کو 4ارب 70لاکھ روپےجاری کر کئے گئے،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرکو11ارب 50کروڑروپےجاری کر دیا،محکمہ ہیلتھ اینڈآبادی کو1 ارب 40کروڑروپےجاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ آن لائن جاری کر دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لیہ، محمد ارشد مجلس وحدت مسلمین راجن شاہ موڑ یونٹ کے صدر منتخب، علامہ ساجد اسدی نے حلف لیا
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں علامہ ساجد رضا اسدی، سردار صفدر حسین خان، جمیل حسین گشکوری، ساجد حسین گشکوری نے راجن شاہ موڑ یونٹ کی تنظیم نو میں شرکت کی، اس موقع پر علی عمران، بخت علی اور دیگر موجود تھے، اجلاس کے اختتام پر کثرت رائے سے محمد ارشد کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں یونٹ سازی کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، لیہ کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے، ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، تحصیل لیہ، تحصیل چوبارہ میں یونٹ سازی جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں علامہ ساجد رضا اسدی، سردار صفدر حسین خان، جمیل حسین گشکوری، ساجد حسین گشکوری نے راجن شاہ موڑ یونٹ کی تنظیم نو میں شرکت کی۔ اس موقع پر علی عمران، بخت علی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے اختتام پر کثرت رائے سے محمد ارشد کو یونٹ صدر منتخب کیا گیا، ارشد سواگ کو نائب صدر، عمران عباس سیکرٹری جنرل، محمد آصف کو سیکرٹری میڈیا نامزد کردیا گیا، نومنتخب و نامزد اراکین سے صوبائی رہنما علامہ ساجد رضا اسدی نے حلف لیا۔