پریس کانفرنس میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ یہ سب ان کا اسکرپٹ رائٹر کرواہا ہے، جو کبھی ووٹ کو عزت دو کی تقاریر لکھ کر دیتا تھا، اب وہ پنچاب کارڈ کی تقریر لکھ کر دے رہا ہے، آپ جان بوجھ کر ایسے شخص کو سپورٹ کرکے پنجاب کارڈ کھیل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دن سے پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف یک طرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، یہ تنقید پی پی پر کی جا رہی ہے، لیکن نشانہ ان کا وفاقی حکومت ہے، ان کے وفاقی حکومت سے مسائل چل رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جب پنجاب میں سیلاب کے بعد صورتحال خراب ہوئی تو پی پی اور سندھ حکومت نے پنجاب کی عوام کیلئے کوشش تیز کی، بلاول بھٹو نے خود وہاں کے دورے کیے، وہاں تنظیم کو متحرک کیا، گورنر پنجاب نے بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پنجاب کے رہنما بھی عوام میں نظر آئے، اس دوران بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے کہا کہ عالمی اداروں سے اپیل کی جائے، کیونکہ دوسرے ممالک کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی ہو رہی ہے، تو ہم عالمی اداروں سے ہی رجوع کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بات اس لیے کی کہ اس سے فوری امداد کی جا سکتی ہے، بی آئی ایس پی پر اعتراضات آئے اور اس لیے آئے کہ وہ اسکیم بی بی شہید کے نام سے صدر زرداری نے شروع کی تھی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے کہا اور شہباز شریف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی، کسی نے کہا کہ کوئی خوددار کیسے اپیل کر سکتا ہے، لیکن وزیراعظم نے اپیل کی، پنجاب حکومت کی جانب سے مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ تنقید پی پی پر کی جا رہی ہے، لیکن نشانہ ان کا وفاقی حکومت ہے، ان کے وفاقی حکومت سے مسائل چل رہے ہیں، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، لیکن ایشوز بیس پر حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، پنجاب حکومت کی وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، ان کی جیلیسی فیکٹر کا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نے کامیاب دورے کیے، شاید ان دوروں سے مسئلہ ہے، ان کے وزیراعظم سے جیلسی کے ایشوز پرانے چل رہے ہیں، وزیراعظم سندھ اور بلوچستان جاتے ہیں تو وزرائے اعلی ان کا استقبال کرتے ہیں، لیکن پنجاب میں نہ ان کا استقبال کیا جاتا ہے نہ پروٹوکول دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تنازع کے دوران بھی جیسلیسی فیکٹر سامنے آیا، کچھ لوگوں نے دعوی کیا کہ جنگ میں جو کامیابی ملی، اس کی منصوبہ بندی ہم نے کی، پنجاب میں فیصل تباہ ہوگئی، عوام پریشان ہیں، متاثرین کی بحالی میں وقت لگتا ہے، لیکن پنجاب حکومت ان کی امداد نہیں کر پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پچگانہ طور پر ایک معاملے پر اظہار کیا، ایک شخص نے بہت غلط ریمارکس سندھ کے عوام کیلئے ادا کیے، وہ سرکاری ٹی وی پر کام کرتا تھا، اسے اسٹینڈیگ کمیٹی میں بلایا، وہاں اس نے معافی مانگی لیکن اس کا فیصلہ نہیں ہوا تھا، لیکن پنجاب حکومت اور وزیر اس بندے کے ساتھ کھڑے رہے اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کیا۔ پھر وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کے بارے میں کہا کہ اس نے معافی مانگی ہے اسے معاف کر دینا چاہیے، تو پھر پنجاب کے جیلوں میں موجود سب قیدیوں کو معافی مانگنے پر معاف کر دینا چاہیے، پھر یہ ہیٹ اسپیچ اور پیکا ایکٹ کہاں گیا، اس شخص کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھیں وہ اب بھی اسی قسم کی حرکت کر رہا ہے، وہ ایک صوبے کے عوام کی تضحیک کر رہا ہے اور آپ کہتی ہیں آپ اس کے ساتھ ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سب ان کا اسکرپٹ رائٹر کرواہا ہے، جو کبھی ووٹ کو عزت دو کی تقاریر لکھ کر دیتا تھا، اب وہ پنچاب کارڈ کی تقریر لکھ کر دے رہا ہے، آپ جان بوجھ کر ایسے شخص کو سپورٹ کرکے پنجاب کارڈ کھیل رہے ہیں، ایسے کام پہلے بھی کیے جا چکے ہیں، آپ ہماری سیاست اور کام پر اختلاف کریں، لیکن نفرت اور تعصب کو فروغ نہ دیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آپ نفرت انگیز تقریر کریں، آپ ایسے لوگوں کو سپورٹ کریں، ہم پھر بھی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم تو ان سے بات بھی نہیں کر رہے، ہم تو وفاق سے بات کر رہے ہیں، جب ہماری لیڈر شپ کو قتل کیا، خطرناک آوازیں آ رہی تھی، تب ہمارے لیڈر نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔ سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ آپ کا اسکرپٹ رائٹر آپ کو غلط اسکرپٹ لکھ کر دے رہا ہے، میرے پاس ایک ہزار ویڈیوز ہیں کہ ساؤتھ پنجاب میں لوگ امداد کے منتظر ہیں، آپ کہہ رہے ہیں کہ انہیں امداد کی ضرورت نہیں، ہم سیلاب پر سیاست نہیں کر رہے، سیاست وہ کر رہے ہیں جو کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست وہ کر رہے ہیں جو بسکٹ اور آٹے کے پیکٹ پر بھی اپنی تصویر لگا رہے ہیں، میں نے ندیم افضل اور کائرہ صاحب سب نے مریم نواز کو بہن کہا ہے، لیکن وہ تیز آواز میں چیخ کر بات کر رہے ہیں، ان کو سندھ کے پیر کی آواز تو آ گئی لیکن خواجہ آصف کی آواز نہیں آئی، ان کے اپنے وزراء اور ایم این اے آپ کے بارے میں کیا کہتے وہ ہمیں پتا ہے، کہا گیا کہ آپ کی انگلی توڑ دینگے، پیپلز پارٹی نے ڈکٹیٹرز کا مقابلہ کیا ہے، شہادت دی ہے، آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ کی انگلی توڑنے کی دھمکی سے ہم ڈر جائیں گے، یہ انداز گفتگو یہ لہجہ مناسب نہیں ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ہماری قیادت مشکل وقت میں معاہدے کرکے ملک سے باہر نہیں بھاگی، یہ گیڈر بھبکیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، ایک بڑے ٹی وی کے نمائندے کو پنجاب میں مارا، پھر اس چینل نے آپ سے بات کی، آپ تو بلدیاتی انتخابات بھی نہیں کرواتے، کوئی اس پر بات نہیں کرتا، عدالت بھی انہیں کچھ نہیں کہتی۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ ہمارا بھی مطالبہ ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، پنجاب کے پاس وسائل زیادہ رہے ہیں، وفاقی حکومت بھی زیادہ تر وہاں کی رہی ہے، اس لیے بڑے منصوبے وہاں بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات میں آپ کو کیا پذیرائی ملی اور ہمیں کیا ملی، وہ سب کے سامنے ہیں، بجلی سبسڈی پر انہوں نے سفاک جھوٹ بولا، آپ سبسڈی دیں ہمیں کیا اعتراض ہے، آئی ایم ایف نے اس پر اعتراض کیا اور سبسڈی بند کر دی، انہیں لگا کہ ہم نے شکایت کی کوئی بتائے کہ آئی ایم آیف وفاقی حکومت سے رابطے میں ہوتی ہے، اتنے ہی خودار ہیں تو کہتے کہ ہم سبسڈی نہیں روکیں گے، انہیں جس جس موضوع پر بات کرنی ہے کریں، ہم تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم کر رہے ہیں کو سپورٹ پنجاب کے انہوں نے نہیں کر رہی ہے رہا ہے ہیں کہ بات کر لکھ کر

پڑھیں:

سفری سہولیات کے حوالے سے شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبے میں بہتر سفری سہولیات کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے اور شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی.

گرین لائن بی آر ٹی روٹ پر خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس  شروع ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں والے بچوں کے لئے خصوصی بائیکس تیار کی جا رہی ہیں جو مفت  دی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سندھ حکومت نے پنک بس سروس کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، نمائش سے سرجانی تک پنک بی آر ٹی بسیں شروع ہو چکی ہیں اور جلد ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی اور گرین لائن میں بھی پنک بسیں چلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی سے بھی اپنے صوبوں میں خواتین کے لئے ایسی بسیں شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ بائیکس کی تقسیم کا عمل روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے کے لئے سہولتیں فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اسی مقصد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں ڈبل ڈیکر بسیں اگلے ہفتے آ رہی ہیں جو ابتدا میں شارع فیصل پر چلیں گی، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کا روٹ مزید بڑھایا جائے گا، کوریڈور اور بی آر ٹی میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر نئی بسیں شروع کی جارہی ہیں جن پر شہریوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ حل طلب امور طے پا چکے ہیں، کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اوپن بریفنگ دی جائے گی، سندھ حکومت کسانوں کو مفت کھاد فراہم کر رہی ہے اور سبسڈی سے گندم کی کاشت میں اضافہ ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت اکیس لاکھ سیلاب متاثرین کے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے گئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی خواتین کی معاشی خود مختاری کے لئے شروع کیا گیا تھا اور صدر آصف زرداری نے بی آئی ایس پی کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاست میں خاندانوں کو نہیں گھسیٹا جاتا تھا اور گھر کے افراد پر سیاسی تنقید مناسب نہیں، فریال تالپور کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا اور عید کی چاند رات کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا، تمام پارٹیوں کی خواتین احترام کی حق دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے برابری اور یکسانیت کو مضبوط کیا گیا ہے۔ اس ترمیم پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ بڑی بار ایسوسی ایشنز نے اس کی حمایت کی ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بسیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لہٰذا اب اسے پورا کریں، سندھ حکومت ہر طبقے کے لئے کام کر رہی ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے، مریم نواز
  • سفری سہولیات کے حوالے سے شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی، شرجیل انعام میمن
  • شرجیل میمن کا ٹرانسپورٹ نظام بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان
  • شرجیل میمن کی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ انجینئر عثمان
  • ایم کیو ایم الزام تراشی اور نفرت کی سیاست بند کرے: شرجیل میمن
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
  • سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے، شرجیل میمن
  • سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل
  • جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار تھے،شرجیل میمن
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن