پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان بڑھتی کشیدگی، وزیراعظم کی نواز شریف سے صلح کرانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مریم نواز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے ایک دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی، ساتھ ہی ان سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں سیلاب اور نہری مسائل پر سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ جاری تنازع بھی شامل تھا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پارٹی صدر سے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور حکومت کے بہتر طور پر چلنے کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کو طول نہیں دینا چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سے درخواست کی کہ وہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز سے بات کریں اور انہیں راضی کریں کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ صلح کر لیں، وزیراعظم نے نواز شریف سے کہا کہ وہ مریم نواز کو ہدایت دیں کہ وہ مفاہمتی رویہ اپنائیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ سیلاب اور نہری معاملات پر جاری تلخی کا خاتمہ کریں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پیپلز پارٹی کی جانب سے انتظامی اور ترقیاتی امور سے متعلق شکایات سے بھی آگاہ کیا گیا اور دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادی حکومت میں اتحاد و یکجہتی حکومت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔تاہم، مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی قائد کو اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کے بارے میں آگاہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتائج بھی شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے، اسد قیصر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو شرجیل میمن کا چیلنج قبول، جنوبی پنجاب بھی سندھ سے ترقی یافتہ ہے، عظمی بخاری بھارتی فوج کی درندگی کی انتہا ، تھر میں سرحدپارکرنے پر 8بکریاں ہلاک، 54کی ٹانگیں توڑدیں پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی اور کے درمیان بڑھتی نواز شریف سے مریم نواز

پڑھیں:

ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کردیئے ہیں۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے 9 فنانسرز کیخلاف بھی مقدمات درج ہوگئے ہیں۔ مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کا باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کارروائی کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں مساجد اور آئمہ کرام کے لیے 61 ہزار سے زائد فارم تقسیم کیے گئے۔ پنجاب میں 50 ہزار سے زائد آئمہ کرام نے خود اپنی رجسٹریشن کر کے امن اور قانون کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا ہے۔ پنجاب میں آئمہ کرام کی 82 فیصد رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہیں، اس پر وزیر اعلیٰ نے اطمینان کا اظہارکیا۔ پنجاب میں امن کی مضبوطی کے لیے پانچ بڑے وفاق المدارس نے مساجد/ آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق رائے کیا ہے۔ مریم نواز نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں، نہیں چاہتے کہ وہ چندے کیلئے ہاتھ پھیلائیں۔ پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے مستقل نفاذ کے لئے موثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب حکومت نے عوام کی جانب سے انتہاپسندی اور فتنہ انگیزی کو یکسر مسترد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسلحہ کے حوالے سے ایس او پیز واضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے اسلام آباد حملے کے پیش نظر سرویلنس مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ میں ڈرون سرویلنس کی بھی ہدایت ‘  ہراسانی کے واقعات کی ڈرون سرویلنس کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ مریم نواز نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم ملوث لوگ لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔ پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزروگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ کے سوا کسی نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، مریم نواز
  • کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی و ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز
  • کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
  • کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز
  • ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز
  • ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ
  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف