کراچی (آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔

انڈس کونکلیو کے دوسرے روز سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانی پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے کبھی ڈلیور نہیں کیا، حکومت نے کبھی اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں دیں۔

ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 برسوں میں ٹیکس اتنا ہوگیا کہ انکم کم ہوگئی، دو کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، پنجاب کے اندر ایک کروڑ 10 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، سندھ میں 70 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد پاکستان کے ہیومن انڈیکس میں 6 پوائنٹ کم ہوئے، حکومت ٹیکس تو لیتی ہے لیکن سہولیات نہیں دے رہی، ہم تعلیم، صحت میں فیل ہو گئے ہیں، بھارت، بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، پاکستان میں قوت خرید تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے یہ قوم غریب ہو رہی ہے، ہم ہر ملک سے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں، پولیس کا نظام ٹھیک نہیں ہے، خطے میں سب سے مہنگی بجلی، گیس کا ریٹ ہے، ملک سے بڑی کمپنیاں بزنس چھوڑ کر جا رہی ہیں۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اشتہارات لیڈران کے ہوتے ہیں مگر کبھی آبادی میں کمی کے حوالے سے کوئی اشتہار نہیں ہوتا، پاکستان کی گورننس فیل ہو چکی ہے، سٹرکچر آف گورننس خراب ہوگیا اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہن مریم نواز جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگا رہی ہیں، اگر پنجابی جاگ گئے تو  تیرا کیا ہوگا ، پنجاب کے سکول، ہسپتال ایک بیوروکریٹ چلا رہا ہے، بچے، بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ کسی کی نیت خراب نہیں گورننس کا سٹرکچر خراب ہے، جب بچوں کو تعلیم نہیں دیں گے تو غریب پھر کیسے آگے بڑھے گا؟ امیر لوگوں کے بچے امیر ہو جاتے ہیں اس طرح ملک چلایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر ڈویژن کوصوبہ ہونا چاہیے، بلوچستان میں شفاف الیکشن کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح منتقل کیا جائے، جب نچلی سطح پر اختیارات منتقل ہوں گے تو لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو 4 چیزیں دی ہوئی ہیں، صوبوں کو ایجوکیشن، صحت، پولیس، سول سروس کا نظام دیا ہوا ہے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کریں گے تو پھر صوبے بنائیں۔

ویڈیو : نیا پنجاب وجود میں آنے لگا، سینکڑوں گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی، مریم نواز کا وعدہ پورا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر پنجابی جاگ ٹھیک نہیں

پڑھیں:

کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی و ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز

راولپنڈی:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔

یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چھ ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی، میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پنجاب کے کسی شہر یا شہری میں کوئی تفریق نہیں جو بسیں دیگر شہروں میں چل رہی ہیں وہیں بسیں پنڈی کے لے ہیں، یہاں 80 بسوں کا تحفہ دے رہی ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ترقی کام سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
  • کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی و ماردھاڑ آتی ہے، مریم نواز
  • کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
  • راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کا افتتاح: 1100 بسیں دسمبر تک سڑکوں پر ہونگی، مریم نواز
  • ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز
  • ٹی ایل پی کیخلاف دیگر صوبوں میں بھی پنجاب جیسی کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ، کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائیگی: مریم نواز
  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • فیلڈ مارشل نے وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کیلئےان سے بہترکوئی نہیں، مریم نواز
  • نفرت کا خاتمہ اتفاق سے ممکن، فیلڈ مارشل کی نئی تقرری بہت اچھی: مریم نواز