ترقی کام سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ترقی محنت سے ہوتی ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی مخالفین نے کئی سال سیاست میں ضائع کیے مگر عوام کے لیے کوئی کام نہ کیا، ان کا نام آنے پر بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔
مریم نواز نے راولپنڈی میں صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ہو یا الیکٹرک بسیں، یہ مسلم لیگ ن کا عوام کے لیے تحفہ ہیں، مسلم لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک کو میگا منصوبے دیے ہیں۔
ان کے مطابق پنجاب بھر میں 1100 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جن سے آلودگی میں کمی آئے گی، اور خواتین، بزرگوں اور طلبہ کے لیے سفر مفت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ہر شہر میں جدید اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا ہدف جلد پورا کیا جائے گا، جبکہ اسکولوں میں نئے کمرے اور فرنیچر مہیا کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔
مریم نواز کے مطابق حکومت اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید طریقہ کار اپنا رہی ہے اور سیوریج و صاف پانی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر اسکیم اور کسان کارڈ متعارف کرائے گئے ہیں، جبکہ نئے کاروبار کے لیے آسان قرضے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال تکمیل کے مراحل میں ہے اور دیہات میں شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس سے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: ’گڈ ٹچ ، بیڈ ٹچ مہم‘ بچے محفوظ تو پنجاب محفوظ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کے لیے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتا ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بچے ریڈ لائن جنسی استحصال مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز