وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
— اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم اور پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ کی ملاقات گزشتہ ہفتے لندن میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول امتحانات میں 24 مضامین میں شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی اور طالبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔
ماہ نور چیمہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کا عزم ظاہر کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماہ نور چیمہ
پڑھیں:
وزیراعظم کی جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی اس وقت جاتی امراء میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی سربراہ نواز شریف کو بیرون ممالک دورے بارے آگاہ کریں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے