دہشت گرداسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ حملے جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
دہشت گرداسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چھپن زخمی ہوگئے-غذائی قلت کے باعث مزیدایک فلسطینی جان کی بازی ہارگیا-اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں شہداءکی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار ایک سو انتالیس تک پہنچ گئی،،ایک لاکھ انہترہزار پانچ سو تراسی فلسطینی زخمی ہوچکے،ادھراسرائیل کےفلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پرحملے میں متعددافرادزخمی ہوگئے-
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پراسرائیلی حملے، مولانافضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان
غزہ پر ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد، فلسطینیوں کیخلاف ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ،تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف مظاہرے کئے جائیں
علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں منظور کروائیں، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف آج ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ علما کرام جمعے کے خطبات میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں اور اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔