گلشن اقبال میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق‘ ایک زخمی، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 مٹکے والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے موقع معائنے کے بعد لا ش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 40 سالہ ذیشان ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ہیڈ محرر شاہد مستوئی نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایک حادثے کے دوران ساجد کے گیراج پر انس نامی شخص کے والد کا جھگڑا ہوگیا تھا۔ اتوار کو انس اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ آیاجہاں انس اور ساجد کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس دورن گولیاں بھی چل گئیں جس کے نتیجے میں ذیشان نامی شخص ہلاک اور ساجد زخمی ہوگیا جبکہ انس اور ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم انس کے دوست کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔