وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلومبرگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بلومبرگ کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے جب کہ بہتری عالمی مارکیٹ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ امپلائیڈ ڈیفالٹ پروبیبلیٹی کے پیمانے سے ناپی گئی۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ جون 2024 سے ستمبر 2025 تک میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا بھر میں ترکیہ کے بعد دوسرا نمبر حاصل کیا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان واحد ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں پچھلے ایک سال کے دوران ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دیکھی گئی، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک تقریباً 2200 بیسس پوائنٹس کم ہوا۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ کمی بڑے ابھرتے ہوئے ممالک میں سب سے نمایاں ہے.

ارجنٹینا، مصر اور نائجیریا جیسے ممالک میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ہوا ہے۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق یہ نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں مضبوط میکرو اکنامک استحکام، اسٹرکچرل اصلاحات، قرضوں کی بروقت ادائیگی،آئی ایم ایف پروگرام پر تسلسل کے ساتھ عمل درآمد،ایس اینڈ پی، فِچ اور موڈیز کی جانب سے مثبت ریٹنگ اقدامات شامل ہیں۔خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے اپنی مالی ساکھ بحال کر رہا ہے اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ایک مثبت اور پائیدار کریڈٹ اسٹوری کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈیفالٹ رسک میں کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا