ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عوام شدید معاشی دباو?، بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔ ایسے میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کو مایوسی سے نکال کر اجتماعی جدوجہد کے جذبے کو دوبارہ بیدار کرے گا۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عوام میں درست قیادت، واضح سمت اور متحد جدوجہد کا جذبہ پیدا کرنا ناگزیر ہے، اور اجتماع عام اسی جدوجہد کا عملی مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں مرد و خواتین، نوجوان، بزرگ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اب حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے، جس میں کرپشن، اقربا پروری اور ناانصافی کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کی یقینی فراہمی ہو۔انہوں نے کہا کہ اجتماع میں قومی مسائل پر جامع پلان پیش کیا جائے گا جس میں معاشی اصلاحات، کرپشن کے خاتمے کے اقدامات، نظامِ تعلیم کی بہتری، عدالتی اصلاحات، پولیس ریفارمز اور گورننس کے موثر نظام کے لیے تجاویز شامل ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔