فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں اورامریکی منصوبے کے خلاف مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں اور امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد میں تنظیم اسلامی نے شجاع الدین شیخ اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھا کر احتجاج کیا۔ ٹیم میر ذوالفقار بھٹو جونیئر نے اکبر جھیجو، جمال سوہو اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی۔اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مجوزہ امن منصوبہ قابل مذمت اقدام ہے جس کا مقصد فلسطینی مسلمانوں اور مسجد اقصیٰ کو صہیونی افواج کے حوالے کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں میں اسرائیلی بمباری اور حملوں میں 70 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ایک دھوکہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔