کیچ، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بغیر اجازات عوامی اجتماع پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ڈی سی کیچ کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کیے گئے اجتماعات غیر قانونی تصور ہونگے اور اس عمل کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور ریلی کے لئے انعقاد کے لئے اجازت نامہ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کسی بھی تنظیم یا جماعت کو این او سی کے بغیر جلسہ یا ریلی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر منعقد کیے گئے اجتماعات غیر قانونی تصور ہوں گے اور اس عمل کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے تمام ضلعی و تحصیل افسران اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ
پڑھیں:
بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟
انتظامیہ نے بتایا کہ سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ اس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے۔
ضلعی ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھول دیے گئے
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راول ڈیم سپل ویز