بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والی مسلسل بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟
انتظامیہ نے بتایا کہ سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولے جائیں گے، جبکہ اس عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گے۔
ضلعی ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل ویز کھول دیے گئے
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راول ڈیم سپل ویز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راول ڈیم سپل ویز ڈیم میں پانی کی سطح راول ڈیم
پڑھیں:
ایف بی ایریا میں بچی پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم رہائشی عمارت کی دوسری منزل کے فلیٹ میں پانی کی بالٹی میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمان کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت 3 سالہ ایمن فاطمہ دختر مزمل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور متوفیہ بچی اپنے والد مزمل کے ساتھ ایک ماہ سے رہے رہی تھی جبکہ مزمل جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہے اس میں اس کا بھائی، بھابھی ان کے بچے اور والدہ مقیم ہیں۔ مزمل کام پر گیا ہوا تھا جبکہ بچی گھر میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ واش روم میں پانی سے بھری بالٹی میں گرنے کی وجہ سے ڈوب گئی اطلاع پر ملنے پر بچی کی چچی نے ایمن فاطمہ کو بالٹی سے نکالا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔ راشد الرحمٰن نے مزید بتایا کہ بچی کی والدہ نے الزام عاید کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ طور پر والد نے قتل کیا ہے جس پر پولیس بچی کی والدہ کے دعوے پر مزید چھان بین کر رہی ہے۔