عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین کیلئے موزوں ترین شخصیت کی تلاش، بیس اکتوبر سے پہلے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی دوسری مرتبہ مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد یکم اکتوبر سے چیئرمین پیمرا کی پوسٹ خالی ہے۔ محمد سلیم بیگ کومسلم لیگ ن کی حکومت میں شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمی کے دوران 2018 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں طویل مقدمہ بازی کے بعد بطور چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیا تھا۔
بعد ازاں، عمران خان کی حکومت میں دوبارہ انہیں تین سال کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا۔ اس حوالے سے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات میں نیا اشتہار تیار کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق میڈیا میں 15سے25سال تجربہ رکھنے اور ماسٹر ڈگری تعلیم کے علاوہ دیگر شرائط و ضوابط رکھی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے غور و غوص جاری ہے اور وزیراطلاعات و نشریات کی منظوری کے بعد باضابطہ طور اخبارات میں اشتہار جاری کیا جائے گا۔ شرائط و ضوابط کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ، قوی امکان یہ ہے کہ حتمی اشتہار آنے کے بعد اس بات کا تعین کرنا آسان ہو گا کہ کس شخصیت کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کیلئے حکومت کے ذہن میں خاکہ ہے۔
عموماجس شخصیت کو حکومت تعینات کرنا چاہتی ہے اس کی تعلیم و تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے اشتہار بنایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کو ریٹائرمنٹ کے بعد اس پوسٹ پر تعیناتی کی امید دلائی گئی ہے جبکہ ان کے متوقع مد مقابل سابق سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، سہیل علی خان اور مبشر توقیر شاہ ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، سابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی تیسری بار تعیناتی کیلئے حکومت کو صدارتی آرڈیننس لانا پڑے گا۔وزارت اطلاعات چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے تین ناموں کا پینل وزیراعظم کو بھیجوائے گی اور وزیراعظم اس سمری کو حتمی منظوری کیلئے صدر پاکستان کو بھجوائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کروں گا: مریم نواز کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کروں گا: مریم نواز شامی فوج اور کرد جنگجوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد جنگ بندی طے پاگئی پاکستانی اسپن جال سے بچنے کیلئے جنوبی افریقا نے اسپن کھیلنے پر فوکس کرلیا ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور صدر مملکت کی سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنا ئو پر وزیر داخلہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت ایئر پورٹ پر غیر معمولی گرمجوشی:وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین پیمرا تعیناتی کی حوالے سے کے بعد
پڑھیں:
شہید حسن نصراللہ کی برسی، کراچی میں آئی ایس او کے تحت شہید مقاومت کانفرنس
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کے موقع پر شہید حسن نصراللہ کی مرقد کی شبیہ بھی بنائی گئی تھی جس پر امامیہ اسکاؤٹس نے شہید مقاومت کی خدمت میں اسکاؤٹس سلامی بھی پیش کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial