چیف جسٹس آف انڈیا پر حملہ زہریلا نظریہ ہے جسے روکنا ہوگا، بی آر گوئی کی بہن
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک ہندو وکیل کیطرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ طور پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا چیف جسٹس کی ماں اور ان کی بہن نے سخت مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ وہیں حملے سے متعلق سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی بہن کیرتی نے کہا کہ یہ زہریلا نظریہ ہے اور بدامنی پھیلانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملے کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعہ دیا گیا آئین "آپ جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں" کے اصول پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی کو اپنے موضوعات امن اور آئین کے راستے سے ہی حل کرنا چاہیئے۔
چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی بہن کیرتی گوئی نے کہا کہ کل کا حادثہ ملک کو شرمسار کرنے والا اور قابل مذمت حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ذاتی حملہ نہیں، بلکہ ایک زہریلا نظریہ ہے، جسے روکنا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی عمل کرنے والوں پر کارروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئین کے سطح پر پرامن طریقے سے ہی مخالفت درج کرنی چاہیئے تاکہ بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات کو کوئی آنچ نہ آئے۔ دوسری جانب بارکونسل آف انڈیا (بی سی آئی) نے چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے کے ملزم وکیل راکیش کشور کو کل پیر کے روز ہی فوری طور پر معطل کردیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران پیش آئے اس شرمناک حادثہ سے چیف جسٹس حیران رہ گئے اور انہوں نے عدالت کے افسران اور کورٹ روم میں موجود سیکورٹی اہلکاروں سے اسے نظرانداز کرنے اور راکیش کشور نامی قصوروار وکیل کو وارننگ دے کر چھوڑ دینے کو کہا۔
حالانکہ اس حملے کی ہر طرف مذمت کی جارہی ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کے کئی بڑے لیڈران نے بھی مذمت کی ہے۔ نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک وکیل کی طرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں اس طرح کے قابل مذمت فرائض کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ کے بعد امن بنائے رکھنے کے لئے چیف جسٹس کی جم کر تعریف بھی کی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ شرمناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیف جسٹس بی آر گوئی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی نہیں ہے مذمت کی کی بہن کو بھی
پڑھیں:
محمد علی مرزا کا بیان‘ اسلامی نظریہ کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریہ کونسل کی رائے کو4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریہ کونسل ایف ائی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ کیا اسلامی نظریاتی کونسل آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کہ میں مینڈیٹ سے تجاوز کر سکتی ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور230 کے مطابق کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔