ذرائٰع کے مطابق تنظیم کے ترجمان ڈاکٹر ایم قطب الدین نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کے اقدامات پرامن مذہبی سرگرمیوں پر اسلام دشمن کارروائیوں اور عدم برداشت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں قائم تنظیم "امریکن مسلم نیٹ ورک" نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں "آئی لو محمد(ص)" کے پوسٹرز لگانے پر مسلمانوں کی گرفتاریوں اور ان پر پولیس کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو مذہبی آزادی اور انسانی حقوق پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق تنظیم کے ترجمان ڈاکٹر ایم قطب الدین نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کے اقدامات پرامن مذہبی سرگرمیوں پر اسلام دشمن کارروائیوں اور عدم برداشت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر قطب الدین نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست اترپردیش میں مسلمانوں پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرنے والی پرامن مہم پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

تنظیم نے بھارت کے کچھ علاقوں میں "آئی لو محمد(ص)" کے خلاف جوابی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو محض پوسٹرز لگانے یا نعرے والی ٹی شرٹ پہننے پر من گھڑت الزامات کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے اور مارا پیٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں بھارتی آئین میں درج مذہب اور اظہار رائے کی آزادی کے حق سمیت بنیادی حقوق کے منافی ہیں۔ دنیا بھر کے دو ارب سے زائد مسلمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی جانوں اور اپنے پیاروں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اس طرح کی عقیدت کو جرم قرار دینا نہ صرف ناانصافی بلکہ شدید اشتعال انگیزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام عقائد کا احترام کرتے ہیں، لیکن نبی (ص) سے محبت کے اظہار پر مسلمانوں کی تذلیل اور ظلم و ستم کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

تنظیم نے اترپردیش میں ممتاز عالم دین مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔امریکن مسلم نیٹ ورک نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے آئینی اقدار کو برقرار رکھے، مذہبی امتیاز کو ختم کرے اور بلا لحاظ مذہب تمام شہریوں کے لیے انصاف کو یقینی بنائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں کہا کرتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی