data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حماس نے ان دعوؤں کو سیاسی طور پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے، جس کا مقصد خطے میں اس کی مزاحمتی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی  TASS کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے 5 اکتوبر کو جاری بیان میں واضح کیا کہ تنظیم نے نہ تو کسی جنگ بندی پر پیش رفت کی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے سے متعلق کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی عوام کے حقوق اور مزاحمتی اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب غزہ امن منصوبے پر بات چیت کے نئے دور کی تیاریاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ورکوف کو مصر بھیجا ہے تاکہ امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں حماس کو خبردار کیا کہ اگر تنظیم نے غزہ میں اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا تو اسے مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، امریکی قیادت کے یہ بیانات اور حماس کی جانب سے سخت ردِعمل اس بات کا اشارہ ہیں کہ غزہ امن منصوبے پر اتفاقِ رائے کا حصول اب بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، جس کے لیے فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنا ناگزیر ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔

قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے آج کی قرارداد اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد، تنظیم اساتذہ کے تحت استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
  • صدر ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • حماس نے ٹرمپ امن منصوبے کی قرارداد مستردکردی
  • سلامتی کونسل: ٹرمپ غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
  • سلامتی کونسل ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے حق میں قرارداد منظور،حماس کی مخالفت، پاکستان کی حمایت
  • حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
  • سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
  • حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا