عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
مانسرشریف، ضلع اٹک (نمائندہ خصوصی)
درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒ، حضرت پیر سید انور علی شاہ اور حضرت راجہ صاحب شہیدؒ کا سالانہ عرس مبارک روایتی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒکی عرس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں زائرین، علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دربار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور حضرت کلو بابا سرکارؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی استحکام، قومی یکجہتی، اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔ ان کے ہمراہ اہم سیاسی و حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھی دربار پر حاضری دی، دعا میں شرکت کی اور چادر پوشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین ہمارے روحانی اثاثے ہیں، اور ان کے آستانے محبت، اخوت اور امن کے مراکز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں برداشت، رواداری اور خدمت خلق کے فروغ کے لیے صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔ااس تقریب میں سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم، راجہ سرفراز اکرم (خادم درگاہ شریف)، راحت قدوسی، امتیاز جنجوعہ، راجہ فائق ،برگیڈیر اصف،جنجوعہ، آ ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، ڈاکٹر حیدر جنجوعہ، راجہ شہزاد، محمد وسیم عباس اور دیگر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں درگاہ شریف کی روحانی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔
تقریب میں مختلف علما اور مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے حضرت کلو بابا سرکارؒ، حضرت پیر سید انور علی شاہ اور حضرت راجہ صاحب شہیدؒ کی دینی، روحانی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ اولیائے کرام نے دینِ اسلام کا پیغام عام کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح اور انسان دوستی کو فروغ دیا، جو آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
عرس مبارک کے موقع پر خصوصی محفل نعت، ذکرِ الٰہی، اور درود و سلام کی روح پرور محافل بھی منعقد کی گئیں، جن میں مشہور نعت خوانوں اور ثنا خوانوں نے شرکت کی۔ روحانی محفلوں نے حاضرین کو جذبۂ ایمانی سے سرشار کر دیا۔
خادمِ درگاہ حضرت کلو بابا سرکارؒ، راجہ سرفراز اکرم نے تمام زائرین، معزز مہمانوں، سرکاری افسران، سکیورٹی اداروں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس عظیم روحانی تقریب کو کامیاب اور بابرکت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔آخر میں دعائے خیر کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ ہزاروں عقیدت مندوں نے دربار شریف پر حاضری دی اور روحانی سکون حاصل کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب سعودی حکومت کی آئندہ خطبہ جمعہ لالچ اور گھروں کیکرایوں میں اضافے کے خطرات پر دینے کی ہدایت لاپتہ شہری کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟ لیاقت بلوچCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حضرت کلو بابا سرکار
پڑھیں:
ابرار احمد کے ولیمے میں چیئرمین پی سی بی سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرکت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب اتوار کو مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے شرکت کی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹر اسد شفیق، پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک و کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم عمر، ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر اعظم خان، کھیلوں کی مختلف شخصیات، رشتہ داروں، عزیز واقارب اور دوست و احباب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
27 سالہ ابرار احمد ہفتہ کو آمنہ رحیم سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ابرار احمد ولیمہ کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔
کراچی میں رہائش پذیر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ابرار احمد جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہوں گے۔
پر تکلف عشائیہ میں مہمانوں کی تواضع مختلف انواع و اقسام کے لذیذ و ذائقہ دار کھانوں سے کی گئی۔
مہمانوں کو پیش کی جانے والی ڈشز میں فش اینڈ چپس، چکن تمبورا ، چکن چوبز گریلڈ، مٹن کنہ پایا اور بیف بریانی بھی شامل تھی۔
سوئٹ ڈشز میں چیری کرنچ اور ڈیلفریو آئس کریم شامل تھی۔