data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251007-08-11
کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)فلسطیینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کراچی بار کی ریلی وکلا نے سینیٹر مشاق احمد خان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔کراچی بار کی جانب سے نیو بار روم سے ایم اے جناح روڈ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میںوکلا نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ وکلا کا کہناتھا کہ وکلا برادری مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے،حکومت سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے اقدامات کرے ،اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے سخت موقف اپنانا چاہیے ،فلسطین خود مختار ریاست ہے، اسرائیلی دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طالبان حکومت سے رابطہ کر لیا۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر کھولنے کے لیے تیار ہیں، اس بابت افغانستان کو 3 اکتوبر کو خط لکھا ہے، اس بارڈر کے کھولنے کا فیصلہ 29 ستمبر کو بین الوزارتی کمیٹی میں ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب کلیئر ہے اور اب افغانستان کا انتظار ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے وہاں ایف آئی اے تعینات کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق بادینی بارڈر کھولنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین