آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج بروز منگل کو صدر ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔
اس اہم سیاسی موقع پر تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما فریال تالپور پہلے ہی مظفرآباد پہنچ چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گزشتہ روز چوہدری انور الحق کے خلاف کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے بعد فیصل ممتاز راٹھور آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
فیصل راٹھور کو 36 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے خلاف صرف 2 ووٹ پڑے، پیپلز پارٹی نے پہلے ہی 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔
انتخاب کے فوراً بعد فیصل راٹھور نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کو حقیقت قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے مطالبات کچھ جائز اور کچھ خواہشات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ان مطالبات کو ذمہ داری کے ساتھ حل کرے گی۔
اس سیاسی پیشرفت کے بعد چوہدری انور الحق کی مدتِ وزارتِ عظمیٰ کا اختتام ہوگیا، جس کے بعد ان کی اپنی کابینہ کے ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی۔
نیا وزیراعظم آج کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اپنے عہدے کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد جموں وکشمیر ایکشن کمیٹی چوہدری انور الحق حلف برداری راجہ فیصل ممتاز راٹھور عدم اعتماد فریال تالپور قانون ساز اسمبلی وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد جموں وکشمیر ایکشن کمیٹی چوہدری انور الحق حلف برداری راجہ فیصل ممتاز راٹھور فریال تالپور قانون ساز اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور کے بعد
پڑھیں:
عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق فارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق فارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
مظفر آباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 36 ووٹ آئے جبکہ 2 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا ، نئے وزیراعظم کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 ووٹ آئے ، اس طرح وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ۔
قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔
اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا.