چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جبکہ فیصل ممتاز نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔ اسپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم ہوں گے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا حلف آج بروز منگل متوقع ہے۔ تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران راجا فیصل ممتاز راٹھور کو 36ووٹ ملے اور مخالفت میں 2ووٹ ڈالے گئے جب کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت یعنی 27 ووٹ درکار تھے۔چودھری انوار الحق اپریل 2023ء میں 48 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے انہوں نے مستعفی ہونے کے بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔ ووٹنگ سے قبل شہر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری آج بروز منگل متوقع ہے، حلف برداری میں پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔ نئی حکومت کو دو بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، ایکشن کمیٹی کے معاہدوں پر عملدرآمد نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ، مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر عملدرآمد بھی نئی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہے۔ کابینہ کو 20 وزراء تک محدود رکھنا بھی نئی حکومت کے لیے آزمائش ہوگی جب کہ آج کی رائے شماری آزاد کشمیر کی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور تحریک عدم اعتماد ا زاد کشمیر کے نئی حکومت کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی
( ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی۔
پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیر اعظم کے طور پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے
تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے مظفرآباد میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔