ملتان، آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام غاصب اسرائیل ریاست نامنظور احتجاجی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
رہنمائوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکی منصوبے کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، گرین پاسپورٹ پر درج اسرائیل کے خلاف ہمارا موقف آئین کا حصہ ہے، جو بھی اس حوالے سے نرم گوشہ رکھے گا مزاحمت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان،شیعہ میانی یونٹ کی جانب سے بعد نمازِ مغربین مسجد جعفریہ تا علمدار چوک تک وزیراعظم پاکستان کی امریکی منصوبہ کی حمایت اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکائے احتجاج سے ضلعی نائب صدر مطاہر حسین، مولانا شاہد نذیرصدیقی اور سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین فخر نسیم صدیقی نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل کے نعرے لگائے، رہنمائوں نے اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکی منصوبے کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اُنہوں نے کہا کہ گرین پاسپورٹ پر درج اسرائیل کے خلاف ہمارا موقف آئین کا حصہ ہے، جو بھی اس حوالے سے نرم گوشہ رکھے گا مزاحمت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20نکاتی فارمولے کو مکمل طور پر مسترد کر دیں، جے یو آئی ملتان
ملتان میں امریکہ مخالف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سازشی منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو آئی ملتان کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا، مساجد، مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی اور مذمتی قراردادیں پیش کی گئی۔ ملتان میں جے یو آئی ملتان کے زیراہتمام جمعہ کے روز مدرسہ جلال باقری کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی کے سٹی امیر قاری محمد یاسین، جنرل سیکریٹری مولانا محمد یوسف مدنی، ضلعی سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید، خواجہ زاہد حبیب، مولانا طیب فرید، خواجہ عبدالمالک، جے ٹی آئی کے صدر معین الدین سمیت دیگر نے کی۔ اس موقع پر امریکی صدر کے 20 نکاتی فارمولے کی شدید مذمت کی گئی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20نکاتی فارمولے کو مکمل طور پر مسترد کر دیں کیونکہ امریکی صدر کا سازشی منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی کہ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا بحری بیڑے کو اسرائیلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے صمود فلوٹیلا بحری بیڑے کو قابو کر لیا اور بحری بیڑے میں شامل ساڑھے چار سو افراد کو گرفتار کر لیا حالانکہ بحری بیڑے میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے خشک راشن ادویات خیمے وغیرہ تھے۔ اسرائیل نے صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے اپنا گھناونا اور شیطانی چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔