ملائیشیا ہمارادوسرا گھر ،حلال گوشت کی تجارت کو مزید بڑھائیں گے:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ہمارے ملک کی بڑی تعداد میں طلبا ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی کتاب اسکرپٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔
شہیدوں کی قربانیوں پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، ہمارے خطے میں استحکام کے لیے پاک بھارت امن اہم ہے۔
وزیر اعظم آفس آمد پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ؛حافظ نعیم الرحمان،فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملائیشیا کے وزیر انور ابراہیم شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
شزہ فاطمہ کا دورہ‘ پاکستان ملائیشیا آئی ٹی برآمدات کے مزید فروغ کا اعادہ
باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کے ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔