اساتذہ کی عزت کو یقینی بنانا اجتماعی ذمے داری ہے ،صدر، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-9
اسلام آباد (صباح نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اساتذہ کی عزت و توقیر کو یقینی بنانا قوم کی اجتماعی ذمے داری ہے، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں،اساتذہ کی فنی استعداد میں اضافہ اور ان کی معاشی آسودگی کا خیال رکھنا حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔آصف زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اساتذہ کے عالمی دن پر پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت اور ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین کرتا ہے۔عالمی سطح پر اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے، بالخصوص پاکستان کے طول و عرض میں بے لوث خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کو حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اساتذہ کے حقوق و فرائض کے تحفظ کے لیے نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر مجموعی کاوشوں اور تعاون کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اس طبقے کو موثر بناتے ہوئے دنیا کے تابندہ و روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔بین الاقوامی سطح پر ممالک کے درمیان اساتذہ کے تبادلے اور شاگردوں کی عالمی درسگاہوں میں مشترکہ پروگرام میں شرکت ایک خوش آئند عمل ہے جس کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہیے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اساتذہ کی اساتذہ کے
پڑھیں:
علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن
دنیا بھر میں ہر سال 5 اکتوبر کو استاد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن 5 اکتوبر 1966 کا یونیسکو نے مختص کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
امسال ٹیچر ڈے کا تھیم ’Recasting Teaching as a Collaborative Profession‘ ہے، جس کا مقصد باہمی تعاون اور شراکت کو فروغ دینا ہے۔
ٹیچرز ڈے کے حوالے سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبا کی آرا سننے کے لیے یہ رپورٹ دیکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اساتذہ استاد استاد کا عالمی دن طلبا و طالبات ورلڈ ٹیچر ڈے وی نیوز