احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے; نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا ۔ اور پاک فوج اور کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہااج کے دن اللہ تبارک و تعالی کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں،درود ہے نبی پاک کی ذات اقدس پر جو رحمت اللعالمین ہیں۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کی شفقت پر ان کا ممنون ہوں،چییرمین بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں وہ تقریب میں تشریف لائے ،چییرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اعتماد اور گائیڈنس پر محترمہ فریال تالپور کا مشکور ہوں ،تحریک ازادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،پاک افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا پاک فوج کے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو وطن کی حفاظت کے لیے سرگرم ہیں۔پیپلز پارٹی عوام کی قوت سے 11 نشستوں سے 29نشستوں پر آئی ۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پارٹی کے لیڈر اور ٹکٹ ہولڈر ہیں ،پچھلی حکومت کے حلف کے بعد وزیراعظم کو کابینہ بنانے میں چھ ماہ لگے۔ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ہمیں ڈلیور کرنا ہے۔عوامی خدمت کے لیے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے.
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے،آزاد کشمیر کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،آزاد جموں و کشمیر تحریک ازادی کا بیس کیمپ ہے تحریک ازادی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،پیپلز پارٹی کو جو ذمہ داری ملی ہے یہ تمام سیاسی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار ہے،وزیراعظم پاکستان کا شکریہ کہ چییرمین بلاول بھٹو کے کہنے پر ان کی پارٹی نے مجھے ووٹ دیا۔انشاءاللہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔آزاد کشمیر کے عام ادمی عام ادمی کی عزت نفس کو بحال کریں گے۔لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریاں لگائیں گے۔دفاتر میں بائیو میٹرک پر مکمل عمل درامد کیا جائے گا۔
مودی سرکار کو بڑا دھچکا,بھارتی شہریوں پر بغیر ویزا ایران میں داخلے پر پابندی عائد
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا راجہ ممتاز حسین راٹھور صرف نو ماہ اقتدار میں رہے۔34 سال بعد اج بھی لوگ راجہ ممتاز حسین راٹھور کے دور اقتدار کو یاد کرتے ہیں۔شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور بلاول بھٹو کشمیر کے کرتا ہوں کو خراج کریں گے کے لیے
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :