دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ؛حافظ نعیم الرحمان،فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔
کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔
آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات
حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ اہل فلسطین دو سال سے مزاحمت کررہے ہیں ، یواین چارٹر کے مطابق کوئی قبضہ کرلے تو ہتھیار اٹھائے جاسکتے ہیں ، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیار اٹھائے ، حماس یو این چارٹر کے مطابق کام کر رہی ہے ، حکومت کو کہتا ہوں حماس کو تسلیم کرے اورپاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے ۔
ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ، دنیا کو نئے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ، امریکا کی اجارہ داری میں اقوام متحدہ مسائل حل نہیں کرسکتا ،یو این کا نظام اقلیت کے مطابق چلتا ہے ،جو جمہوریت کی نفی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی کاکہناتھا کہ حماس امت کے ماتھے کا جھومر ہے ،امریکا حماس کو دہشت گرد کہتا ہے اور اسرائیل کو طاقت فراہم کرتا ہے ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔
وفاقی دارالحکومت میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،ان کاکہناتھا کہ اسرائیل کو ناجائز طریقے سے مسلط کیا گیا ،اسرائیل کو جس نے تسلیم کیا ان کا راستہ بند کردیں گے ،یہ دہشتگرد اسرائیل امریکہ کو نظر نہیں آتا ،ان کاکہناتھا کہ دنیا کی طاقت بدل رہی ہے ،اس لئے کہتا ہوں فلسطینوں کے حق میں فیصلہ کرو ،مسلم ہو یا غیر مسلم انصاف کا حقدار ہے ،اہل اسلام خود کو تقسیم کرنا چھوڑ دو خود کو شیعہ سنی فرقوں میں تقسیم کرنا چھوڑ دو۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ؛ پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
ان کاکہناتھا کہ آپ 21،22 ، 23 کو مینار پاکستان پہنچیں ,آپ کراچی والوں کی شرکت ضروری ہے ,چہرے پارٹیوں نہیں بدلنی نظام بدلنا ہے ,میں آپ لوگوں کے لئے دعا کرتا ہوں آپکی شرکت قبول کرے ,7 اکتوبر جہدوجہد کا عنوان ہے گھروں سے نکلیں ,صبح گیارہ بجے جب پورا پاکستان باہر ہوگا تو پوری دنیا کو میسج ہوگا آزاد کرو فلسطین کو۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی دو ریاستی حل اقوام متحدہ اسرائیل کو کے مطابق حل نہیں
پڑھیں:
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
کراچی:جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اہل فلسطین مسلسل 2 سال سے مزاحمت کررہے ہیں، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے ہیں، امریکا اسرائیل کو طاقت فراہم کرتا ہے، کراچی والوں کو بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا کو ایسی اقوام متحدہ کی ضرورت نہیں جس پر امریکا کی اجارہ داری ہے، امریکا کے کہنے پر اپنا موقف پیش نہ کرنا بزدلانہ عمل ہے، اسرایئل کو ناجائز طریقے سے فلسطین پر مسلط کیا گیا، وہاں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے، اسرایئل فلسطین پر قابض ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی ریاست کو قبول کیا جائے، اگر کوئی قوت موجود ہے تو وہ حماس ہے، حماس والے مذاکرات کی ٹیبل پر بھی لڑ رہے ہیں، ہتھیار بھی نہیں ڈالے ہیں، شہباز شریف دو ریاستی حل کی بات نہ کرو، ڈپلومیسی حماس سے سیکھ لو، فلسطینوں کی قربانیاں 66 ہزار تک پہنچ گئی ہیں، یہ قتل عام بے غیرت مسلم حکمرانوں اور افواج کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کچھ بے غیرت مسلم حکمرنوں نے اسرایئل کو تسلیم کرلیا ہے، کچھ بے غیرت مسلم حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ نون لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی نے فلسطین کے حق میں کتنا احتجاج کیا۔ تحریک انصاف نے الیکشن جیتا، میں مانتا ہوں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں، عمران خان جیل سے امریکا اور اسرایئل کی مخالفت اور فلسطین و حماس کی حمایت کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے اپیل کی کہ طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو پورے ملک میں عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور صبح 11 بجے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔