تحریک بیدارئ امت مصطفی کا 7 اکتوبر کو ملک گیر یکجہتی فلسطین مارچز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر یوم اللہ ہے، اسرائیل کیخلاف غم و غصے کو ایک عالمی تحریک میں بدلنا چاہیے، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ملین مارچ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور میں یکجہتی فلسطین مارچ، دن 2 بجے ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک ہوگا، تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی" کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے، جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائینگے جس کے سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم سرانجام دی کی گئی ہے۔ سربراہ تحریک بیدارئ امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کا یکجہتی فلسطین مارچ سے متعلق اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو ظلم کیخلاف مزاحمت، صبر، جہاد، اور بےنظیر استقامت کے دو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا کے باشرف و غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں، اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام اپنے بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کو پہنچا کر ثابت کر دینگے کہ وہ حزب اللہ، حماس، اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امام خمینی کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے مٹ جانے کا لمحہ قریب آ گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ دن 2 بجے ناصر باغ تا اسمبلی ہال تک ہو گا جس کے بعد وہ اجتماع کی شکل اختیار کرے گا۔ لاہور اجتماع سے علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے جبکہ ہزاروں مرد وخواتین، علماء کرام، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ملین مارچ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ جامع مسجد g.
ترجمان نے مزید بتایا کہ گلگت میں جامع مسجد سے گھڑی باغ تک منعقد ہوگا جبکہ ساہیوال میں مدرسہ شہید حسینی، ٹنڈو آدم میں پناہ شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین، پنڈی بھٹیاں میں قصر بتول چوک سراجاں، مورو میں پریس کلب، کنڈیارو میں جامع مسجد باقر علی، لاڑکانہ جامع مسجد المنتظر سے ریلیاں برآمد ہونگی۔ علامہ سید جواد نقوی کی کال ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبے اور دیہاتوں میں اجتماعات منعقد کئے جائینگے جنہوں نے متحرکین تحریک بیداری کو ہر سطح پر منظم اور پر عزم اجتماعات منعقد کرنے کی تاکید کر رکھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید جواد نقوی یکجہتی فلسطین مارچ اسلام آباد امت مصطفی اکتوبر کو
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔