data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی بائیکرز کلب اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے اشتراک سے بائیکرز کے لیے سی پی آر، فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر میں منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک تھے تاہم ان کی اچانک مصروفیات کی وجہ سے ایس ایس پی ٹریفک پولیس سینٹرل قمر رضوی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر عارف لاکھانی ،ایڈمنسٹریٹر وزیر رضا، کراچی بائیکرز کلب کے چیئرمین دانش شاہد، صدر ذیشان مجاہد، نائب صدر عبدالوکیل، جنرل سیکریٹری اعظم ابڑو، فنانس سیکریٹری دانش عبدالرحمن، جوائنٹ سیکریٹری حذیفہ، ایڈیشنل جوائنٹ سیکریٹری شیراز، اور انفارمیشن سیکریٹری قاضی سبحان ،ایڈمن سلمان شریف ، تمام مارشلز بھی موجود تھے۔ سول ڈیفنس کے کمانڈنٹ محبوب شیخ،سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن.

کے صوبائی سیکرٹری اختر میر،موٹر وے پولیس کے انسپکٹر کامران عاشق، زھاویہ ہیلتھ کیئر سے میڈم نورین اور عظمت علی اور محمد ذاکر اور اسکاوٹس لیڈر صفدر شامل تھے۔ ایس ایس پی ٹریفک قمر رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون کی پاسداری نہ صرف شہریوں کی اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ شہر کے ٹریفک نظام کو بھی بہتر بناتی ہے۔موٹر وے پولیس کے انسپکٹر کامران عاشق نے ہائی وے اور موٹر وے قوانین، اسپیڈ لمٹ، بائیکرز کے لیے محفوظ سفر کے اصول اور حادثات سے بچاو سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی اور شرکا کو عملی مثالوں کے ذریعے آگاہ کیا۔سی پی آر سیشن میں محترمہ نورین نے شرکا کو دل کی دھڑکن رک جانے کی صورت میں فوری طبی امداد دینے کے جدید اصول سکھائے اور عملی مشق بھی کرائی۔فرسٹ ایڈ کی تربیت سابق کمانڈنٹ سول ڈیفنس سرفراز جعفری نے دی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بنیادی اور لازمی طریقے سکھائے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق

بہاولہور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ  ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔

موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد،بھٹوں کے مالکان کیلئے آگہی اور تربیتی سیشن کا انعقاد
  • فائیواسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • جسارت میڈیا گروپ کا جماعت اسلامی کے ’’اجتماع عام‘‘ پر خصوصی مجلّہ کا اجراء
  • بہاولپور، موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
  • ایم 5 موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل سے ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
  • ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
  • بحریہ انکلیو اسلام آباد میں تفریحی ایونٹ، بائیکرز کلب کی خصوصی شرکت