وزیراعظم پاکستان سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے، جہاں بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فادضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔ کوالالمپور کی شاہراہیں پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سج گئیں، وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔   وزیراعظم کی رہائش پر آمد کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا، شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا آ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ توقع ہے کہ دونوں راہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر بھی غور کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملائیشیا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر شہباز شریف ہوں گے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات

فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی سکھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکمتِ عملی بنائیں گے۔

جسدیپ سنگھ نے میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آج  باغ (آزاد کشمیر) کا دورہ کریں گے
  • برداشت اور رواداری پاکستان کی بنیاد ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے  
  • سعودی ولی عہد امریکی صدر سے ملنے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے؛ ٹرمپ نے پرتپاک استقبال کیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کی جانب سے استقبال
  • روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے  
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے