اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں کے بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہائی پانے والے مزید کارکنان نے اپنی حراست کے دوران اسرائیلی فورسز اور جیل حکام کی جانب سے سخت اور غیرانسانی سلوک کے مزید انکشافات کیے ہیں۔

روم پہنچنے پر اطالوی کارکن چیزرے توفانی نے بتایا کہ ہمیں بہت برا سلوک برداشت کرنا پڑا۔ فوج کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں ہمیں ہراساں کیا گیا۔ اسی طرح اٹلی کی اسلامی کمیونٹیز یونین کے صدر یاسین لفرام نے کہا کہ انہیں ہتھیاروں کے زور پر دھمکایا گیا اور یہ کسی جمہوری ملک کے شایانِ شان رویہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

اطالوی صحافی ساویریو توماسی کے مطابق دوائیں روک لی گئیں اور کارکنوں کو بندر کی طرح سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گرتا تھنبرگ، نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا اور یورپی ارکان پارلیمنٹ سمیت متعدد افراد کو تحقیر اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک اور صحافی لورینزو ڈی آگوسٹینو نے بتایا کہ ان کی رقم اور سامان چھین لیا گیا، کتے چھوڑ کر ڈرایا گیا اور فوجیوں نے ہتھیاروں کے لیزر پوائنٹر قیدیوں پر ڈالے تاکہ انہیں خوفزدہ کیا جا سکے۔

اطالوی کارکن پاؤلو دے مونتیس نے کہا کہ انہیں گھنٹوں قیدیوں کی وین میں باندھے رکھا گیا، زانو کے بل بٹھائے رکھا اور چہرہ اوپر اٹھانے پر سر پر مارا گیا۔

ملائیشیا کی معروف گلوکار بہنیں ہیلیزا حلمی اور حضوانی حلمی نے بھی اپنے تلخ تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو بیت الخلا کے پانی پینے پر مجبور کیا گیا، کئی لوگ بیمار پڑ گئے لیکن اسرائیلی حکام نے کہا کہ جب تک مرے نہیں، یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔
ہیلیزا نے کہا کہ انہیں تین دن تک کھانے کو کچھ نہیں دیا گیا اور صرف ٹوائلٹ کا پانی پینے پر اکتفا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ

کارکنوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گریٹا تھنبرگ کو زمین پر گھسیٹا گیا، اسرائیلی جھنڈے کو زبردستی چومنے پر مجبور کیا گیا اور اسے پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ان بیانات کو بے بنیاد جھوٹ قرار دیا جبکہ انتہاپسند وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کے ساتھ سخت سلوک پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر دہشتگردوں کے سہولتکار ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل صمود فلوٹیلا غزہ فلسطین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل صمود فلوٹیلا فلسطین صمود فلوٹیلا نے کہا کہ کہ انہیں گیا اور کیا گیا

پڑھیں:

بلاول بھٹو کا صمود فلوٹیلا کے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ

اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے
سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی، ردعمل
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی اور کا غزہ کے لئے انسانی راہداری اور فلسطین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین پہنچ گئے
  • اسرائیلی وزیر کا فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ سخت غیر انسانی سلوک پر فخر کا اظہار
  • اسرائیل کا صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد، مزید 29 کو رہا کردیا
  • دنیاانتہا پسند اسرائیلی وزیر کا فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر ’فخر‘ کا اظہار
  • اسرائیل گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا
  • بلاول بھٹو کا صمود فلوٹیلا کے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ
  • صمود فلوٹیلا کے گرفتار0 50 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیل نے گلوبل صمود فلو ٹیلا کے اطالوی کارکن ملک بدر کردیے
  • صمود فلوٹیلا کے امدادی کارکنوں کی عدم رہائی انسانیت سوز ظلم و جبر ہے، شاداب نقشبندی