جے رام رمیش نے کہا کہ آر ایس ایس نے تحریک آزادی کے موقع پر دھوکہ دیا، آئین اور بھارتی قومی پرچم پر حملہ کیا، اپنی طویل روایت کیساتھ اس نے قومی مفاد سے غداری کی ہے، یہ ایک فرضی قوم پرست تنظیم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس نے امریکہ میں اپنے مفادات کے لئے "پاکستان کے سرکاری لابنگ ونگ" کی خدمات حاصل کی ہے، تاہم آر ایس ایس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ کانگریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آر ایس ایس نے قومی مفاد کے ساتھ غداری کی ہو۔ آر ایس ایس کے قومی میڈیا و تشہیر کے سربراہ سنیل امبیکر نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) صرف بھارت میں کام کرتا ہے اور اس نے امریکہ میں کسی بھی "پاکستانی لابنگ فرم" کی خدمات حاصل نہیں کیں۔ اس سے قبل کانگریس کے جنرل سکریٹری برائے مواصلات جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ چند روز قبل آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے خود اعتراف کیا تھا کہ آر ایس ایس ایک رجسٹرڈ تنظیم نہیں ہے اور نہ ہی ٹیکس ادا کرتی ہے۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آر ایس ایس نے بھاری رقم خرچ کرکے امریکی لاء فرم سکوائر پیٹن بوگز، جو مبینہ طور پر پاکستان کے سرکاری لابنگ بازوؤں میں سے ایک ہے، کو اپنے مفادات آگے بڑھانے کے لئے مقرر کیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر الزام لگایا کہ آر ایس ایس نے تحریک آزادی کے موقع پر دھوکہ دیا، مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر امبیڈکر کی مخالفت کی اس کے علاوہ آئین اور بھارتی قومی پرچم پر حملہ کیا، اپنی طویل روایت کے ساتھ اس نے قومی مفاد سے غداری کی ہے، یہ ایک فرضی قوم پرست تنظیم ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں امریکی سینیٹ کی لابنگ کے انکشافات کو دکھایا گیا، جس میں لکھا ہے کہ پاکستان کے سرکاری لابنگ ونگ اسکوائر پیٹن، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لئے ایک لابیسٹ کے طور پر رجسٹر کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ آر ایس ایس نے

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی